About: http://data.cimple.eu/claim-review/fdc9beff60f4da84b7a82752e7b1bdae8bb1f304f05f39d14261257f     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: مسجد میں کوریائی پاپ بینڈ بی ٹی ایس کا گانا ’ڈائنامائٹ‘ بجائے جانے کا دعوی جھوٹا ہے وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی جھوٹا نکلا ہے۔ شاہی اٹالا مسجد میں ایسا کوئی معاملہ پیش نہیں ہوا ہے۔ ایک طنز پر مبنی انسٹاگرام پر مذاق میں کئے گئے پوسٹ کو لوگ سچ مان کر شیئر کر رہے ہیں۔ - By: ameesh rai - Published: Jul 6, 2021 at 07:21 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ایک نوجوان نے غلطی سے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر میں اذان کی بجائے مشہور کوریائی بینڈ کا گانا بجا دیا۔ یہ دعوی جون پور کی شاہی اٹالا مسجد کے بارے میں کیا جا رہا ہے۔ دعوی کے مطابق، نوجوان نے کوریا کے بینڈ بی ٹی ایس کا مشہور گانا ’ڈائنامائٹ‘ بجا دیا۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی جھوٹا نکلا ہے۔ شاہی اٹالا مسجد میں ایسا کوئی معاملہ پیش نہیں ہوا ہے۔ ایک طنز پر مبنی انسٹاگرام پر مذاق میں کئے گئے پوسٹ کو لوگ سچ مان کر شیئر کر رہے ہیں۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں فیس بک صارف ارادھیا پانڈے نے 30 جون 2021 کو اس وائرل پوسٹ کو شیئر کیا ہے۔ اس وائرل پوسٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ 21 سال کے عاقب علی نام کے نوجوان نے غلطی سے اپنا فون جون پور کی شاہی اٹالا مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے کنیکٹ کر دیا۔ دعوی کے مطابق، اذان کی جگہ غلطی سے بی ٹی ایس ڈائنامائٹ گانا بج گیا۔ اس میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ پولیس نے نوجوان کو حراست میں لیا اور بعد میں تین ہزار روپیے کا جرمانہ لگا کر چھوڑ دیا۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال وشواس نیوز نے سب سے پہلے ضروری کی ورڈ کی مدد سے اس دعوی کو انٹرنیٹ پر سرچ کیا۔ ہمیں ایسی کوئی رپورٹ نہیں ملی، جو جون پور کی شاہی اٹالا مسجد سے جڑی ایسے کسی معاملہ کی تصدیق کرتی ہو۔ قابل غور ہے کہ بی ٹی ایس جنوبی کوریا کا ایک مشہور پاپ بینڈ ہے اور ڈائنامائٹ ان کا مشہور گانا ہے۔ ہم نے اس وائرل پوسٹ کو قریب سے دیکھا۔ ہمیں اس پوسٹ کے اوپری بائیں حصہ میں ریئل ان شارٹس نام اور لوگو دکھا۔ ہم نے اس نام کو انٹرنیٹ پر سرچ کیا۔ ہمیں اس نام اور لوگوں والا ایک انسٹاگرام پیج ملا۔ اس پیج پر جانے پر ہمیں پتہ چلا کی یہ ایک طنزیہ پیروڈی پیج ہے۔ اس پیج کی انسٹا ریل میں ہمیں وائرل پوسٹ دکھی۔ اس میں صاف بتایا یا کہ یہ اصل معاملہ پر مبنی نہیں ہے۔ اسے نیچے دیکھا جا سکتا ہے۔ وشواس نیوز کی اب تک کی تفتیش سے یہ ظاہر ہو چکا تھا کہ پیروڈی پیج پر کی گئی پوسٹ وائرل ہو گئی ہے اور لوگ اسے سچ مان کر شیئر کر رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے اس معاملہ کی مزید تصدیق کے لئے شاہی اٹالا مسجد کے رکن الماس سدیقی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ ایسے کوئی معاملہ پیش نہیں آیا ہے۔ اسی طرح بڑی مسجد کے رکن ساجد علیم نے بھی تصدیق دی کہ اس قسم کا کوئی معاملہ جون پور کی کسی بھی مسجد میں پیش نہیں آیا ہے۔ وشواس نیوز نے اس وائرل دعوی کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف ارادھیا پانڈے کی سوشل اسکیننگ میں پایا کہ صارف کی کوئی بھی معلومات عوامی نہیں کی گئی ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعوی جھوٹا نکلا ہے۔ شاہی اٹالا مسجد میں ایسا کوئی معاملہ پیش نہیں ہوا ہے۔ ایک طنز پر مبنی انسٹاگرام پر مذاق میں کئے گئے پوسٹ کو لوگ سچ مان کر شیئر کر رہے ہیں۔ - Claim Review : اذان کی جگہ غلطی سے بی ٹی ایس ڈائنامائٹ گانا بج گیا - Claimed By : Diana Prince - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software