About: http://data.cimple.eu/claim-review/fea4c5a47ac1a4901990dcc3dcd16de8e5a9789c5a0578c4311b0779     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس کے ساتھ صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کو اسٹیج پر رسوا کیا۔ اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس بیچ سیاسی پارٹیاں اترپردیش کے مختلف شہروں میں انتخابی ریلیاں کر رہی ہیں۔ وہیں ان دنوں اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریا سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں انہیں سی ایم یوگی ڈانٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ۔ وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نائب سی ایم کیشو پرساد موریہ کو اسٹیج سے بھگا کر “انہیں رسوا کیا”۔اس دعوے کی سچائی جاننے کے لیے ویڈیو کو ہم نے انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ تحقیقات کے دوران ہمیں صحافی منیش پانڈے کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں انہوں نے وائرل ویڈیو کو ٹویٹ کرکے گورکھپور کے ایک پروگرام کا بتایا ہے، انہوں نے سی ایم یوگی سے ڈانٹ کھانے والے شخص کو بی جے پی لیڈر ویبھراٹھ چند کوشک بتایا ہے۔ کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں دی لکھنؤ ایکسپریس کی ویب سائٹ پر شائع 1 دسمبر 2021 کی ایک خبر ملی۔ اس رپورٹ میں سی ایم یوگی کی جانب سے پھٹکار کھانے والے شخص کو ریاستی یووا کلیان پریشد کے نائب صدر ویوبھراٹھ چند کوشک بتایا گیا ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں ہندوستان لائیو پر شائع 30 نومبر 2021 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں وائرل ویڈیو والا حصہ بھی موجود تھا، بتادوں کہ ویڈیو کی کوالیٹی بہتر ہونے کی وجہ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو میں نائب ڈانٹ کھانے والے شخص وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نہیں ہیں، بلکہ ریاستی یووا کلیان پریشد کے نائب صدر ویبھراٹھ چند کوشک ہیں۔ اترپردیش سرکار کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی ہمیں مذکورہ پروگرام کا پورا ویڈیو ملا۔ جہاں سی ایم یوگی، باسگاؤں کے ایم پی کملیش پاسوان، ایم ایل اے وملیش پاسوان و دیگر لیڈر کے ساتھ ویبھراٹھ کوشک بھی موجود تھے۔ بتادوں کہ اس پورے پروگرام میں کہیں بھی کیشو پرساد موریہ نظر نہیں آئے۔ مذکورہ پروگرام سے متعلق ویبھراٹھ نے کچھ تصاویر بھی فیس بک پر شیئر کی ہیں۔ نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نائب سی ایم کیشو پرساد موریہ کو اسٹیج سے بھگا کر انہیں رسوا نہیں کیا ہے، یہ دعویٰ گمراہ کن ہے، سی ایم یوگی نے وائرل ویڈیو میں جس شخص پر اپنی ناراضگی ظاہر کی تھی ان کا نام ویبھراٹھ چند کوشک ہے۔ نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے اس پروگرام میں شرکت تک نہیں کی تھی۔ Tweet by Manish Pandey: https://twitter.com/ManishPandeyLKW/status/1465534422304710657 Report by Live Hindustan: https://www.youtube.com/watch?v=VOlVXLmJnyU نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya December 14, 2024 Mohammed Zakariya April 25, 2024 Mohammed Zakariya July 11, 2023
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software