About: http://data.cimple.eu/claim-review/0cc3106b876c8a8f6e1045befa62f70848ac2de0466488e5a91b32e3     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: شبھم گل اور سارا تیندولکر کی وائرل تصویر فرضی ہے وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل تصویر میں ترمیم کی گئی ہے۔ شبھمن گل اور سارا تیندولکر کی تصاویر مختلف اوقات کی ہیں جنہیں ایڈٹ کرکے جعلی دعووں کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Nov 22, 2024 at 05:49 PM وشواس نیوز (نئی دہلی)۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شبھمن گل کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سچن تیندولکر کی بیٹی سارہ تیندولکر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ کچھ صارفین اس تصویر کو سچ سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل تصویر میں ترمیم کی گئی ہے۔ شبھمن گل اور سارا تیندولکر کی تصاویر مختلف اوقات کی ہیں جنہیں ایڈٹ کرکے جعلی دعووں کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ وائرل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے، فیس بک صارف ‘چھوری مارواڑی’ (آرکائیو لنک) نے کیپشن میں لکھا، “سارا تیندولکر کی شبمن گل کے ساتھ خوبصورت سیلفی‘‘۔ بہت سے دوسرے صارفین نے بھی اسی طرح کے دعووں کے ساتھ اس پوسٹ کو شیئر کیا ہے۔ پڑتال ہم نے وائرل تصویر کی چھان بین کے لیے گوگل لینس ٹول کا استعمال کیا۔ ہمیں وائرل تصویر کئی جگہوں پر اپ لوڈ کی ہوئی ملی، لیکن ان دونوں کی ایک ساتھ نہیں، بلکہ الگ الگ۔ شبھمن گل تلاش کرنے پر ہمیں شوبھمن گل کی اسی طرح کی ایک تصویر ہیئر ماسٹر چنڑی گڑھ کے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کی گئی ملی۔ تصویر 27 اکتوبر 2021 کو شیئر کی گئی ہے۔ تصویر میں شبھمن گل نے وہی کپڑے پہن رکھے ہیں جو وائرل تصویر میں نظر آرہے ہیں۔ سارہ تیندولکر تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے گوگل لینز کے ذریعے سارا تیندولکر کی تصویر تلاش کی۔ ہم نے اسے ایک ویب سائٹ پر پایا۔ 7 جون 2023 کو شائع ہونے والی خبر میں سارہ اپنی دادی کے ساتھ ہیں۔ تلاش کے دوران، ہمیں سارا تیندولکر ایف سی نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سارہ تیندولکر کی وائرل تصویر سے متعلق ایک پوسٹ ملی۔ پوسٹ 10 جون 2023 کو شیئر کی گئی ہے۔ اس میں سارا تیندولکر نے وہی کپڑے پہن رکھے ہیں جو وائرل تصویر میں نظر آرہے ہیں۔ ہمیں وائرل تصویر سے متعلق ویڈیو کویک ورکس کیوز نام کے یوٹیوب چینل پر ملا۔ یہ ویڈیو 28 جنوری 2024 کو شیئر کی گئی ہے۔ اس بارے میں دینک جاگرن کے اسپورٹس ایڈیٹر ابھیشیک ترپاٹھی نے کہا، وائرل تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔ آخر میں، ہم نے اس صارف کا پروفائل اسکین کیا جس نے پوسٹ شیئر کی تھی۔ پتہ چلا کہ فیس بک پر صارف کو 6 ہزار سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔ صارف نے خود کو جے پور کا رہنے والا بتایا ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل تصویر میں ترمیم کی گئی ہے۔ شبھمن گل اور سارا تیندولکر کی تصاویر مختلف اوقات کی ہیں جنہیں ایڈٹ کرکے جعلی دعووں کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔ - Claim Review : شبھم گل اور سارا تیندولکر کی تصویر۔ - Claimed By : FB User- Chhori Marwadi - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software