About: http://data.cimple.eu/claim-review/0f596ede55aa3a31fb0e451b519944d2ce78046e988948865efebfd7     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Crime Claim پانچ لڑکوں نے مسلمان ڈیلیوری بوائے کو مذہبی نفرت کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ Fact اس معاملے میں کوئی فرقہ وارانہ زاویہ نہیں ہے، لڑکے کو ذاتی تنازع کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ ان دنوں پاکستانی سوشل میڈیا ہینڈلس سے بھارت مخالف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ کئی مستند ایکس ہینڈلس سے 39 سکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں کمرے کے اندر ایک نیم برہنہ شخص کو کچھ لوگ بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور متاثر شخص جان بخشنے کی فریاد کر رہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ جس شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ مسلمان ڈیلیوری بوائے ہے، جسے پانچ ہندو لڑکے بے رحمی سے مار پیٹ رہے ہیں۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار انڈیا میں مسلمانوں پر ظلم کی انتہا ہونے لگی، ایک مسلمان ڈیلیوری بوائے پر 5 ہندو لڑکے حملہ آور”۔ نیوز چیکر نے سب سے پہلے “مسلمان ڈیلیوری بوائے پر حملہ” کیورڈ تلاشا، لیکن اس واقعے سے متعلق کوئی معتبر خبریں فراہم نہیں ہوئیں، جیس میں وائرل ویڈیو میں نظر آرہے واقعے کا ذکر ہو۔ مزید تلاش کرنے پر ہمیں صبا خان نامی ایکس (ٹویٹر) ہینڈل پر مورخہ 22 فروری 2024 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے مطابق ویڈیو میں جس شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کا نام “ابھے پرتاپ” ہے۔ معاملہ رواں سال کے 9 فروری کو نوئیڈا کے سیکٹر 113 میں ہونے والے آپسی تنازہ کا بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں پریس ٹرسٹ آف انڈیا، یوپی تک اور دینک بھاسکر کی ویب سائٹس پر شائع 22 فروری 2024 کی خبریں موصول ہوئیں۔ ان ویب سائٹس کے مطابق یہ معاملہ 9 فروری کو نوئیڈا کے سیکٹر 113 میں پیش آیا تھا۔ متاثر شخص کا نام ابھے پرتاپ بتایا گیا ہے۔ ان رپورٹس میں کہیں بھی اس کے مسلمان ہونے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات کے لئے ہم نے نوئیڈا سیکٹر 113 پولس اسٹیشن سے رابطہ کیا۔ جہاں ہمیں سینئر پولس انسپکٹر نوین تومر نے تصدیق کی کہ اس معاملے میں کوئی فرقہ وارانہ زاویہ نہیں ہے۔ لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جس ویڈیو کو مسلمان ڈیلیوری بوائے کو مذہبی نفرت کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنانے کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے، وہ دراصل آپسی تنازع کی بنا پر زد و کوب کئے گئے ابھے پرتاپ کی ہے۔ Sources X post by @ItsKhan_Saba on 22 Feb 2024 Reports Published by Press Trust of India, UP Tak and Dainik Bhaskar on 22 Feb 2024 Conversation with Naveen Tomar, senior police inspector, sector-113 police station نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software