About: http://data.cimple.eu/claim-review/147dea310eb994183878579f7b150b6adacc19548327719b04eb863a     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check ٹویٹر پر پانی میں تیر رہی کاروں کی ایک تصویر شمالی عراق کے اربیل کا بتاکر شیئر کی جا رہی ہے۔ صارف نے تصویر کے کیپشن میں عربی زبان میں لکھا ہے کہ شمالی عراق کے اربیل میں تیز بارش کے سبب گاڑیاں ڈوب گئیں۔ سعودی گزٹ پر شائع 18دسمبر 2021 کی ایک خبر کے مطابق شمالی عراق کے نیم خودمختار کردستان علاقے کی راجدھانی اربیل میں رواں سال کے 17 دسمبر کو شدید بارش کے سبب جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔ تیز بارش کی وجہ سے 12 افراد کی اموات ہو گئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کئی بچے اور خواتین کی گمشدگی کی بھی بات کہی گئی ہے۔ اسی کے پیش نظر اب پانی میں تیر رہی کاروں کی ایک تصویر اربیل کا بتاکر شیئر کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے عربی کیپشن میں لکھا ہے کہ “أمطار أربيل ليلة أمس شمال العراق”جس کا اردو ترجمہ ‘شمالی عراق کے اربیل میں گزشتہ رات تیز بارش کا منظر’ ہے۔ مذکورہ تصویر کو دیگر ٹویٹر اور فیس بک صارفین نے مختلف دعوے کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہیں۔ کیا پانی میں تیر رہی کاروں کی یہ تصویر شمالی عراق کے اربیل کی ہے؟ یہ جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے وائرل تصویر کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسکرین پر رواں سال کے اکتوبر ماہ کی کئی خبروں کے لنک فراہم ہوئے۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔ پھر ہم نے ریورس امیج سرچ کے ساتھ کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں الجزیرہ انگلش، گلف ٹوڈے اور نیوز نیشن پر وائرل تصویر کے ساتھ شائع 20 اکتوبر 2021 کی خبریں ملیں۔ جس میں اس تصویر کو بھارت کے اتراکھنڈ کے جیم کاربیٹ نیشنل پارک کا بتایا گیا ہے۔ بتادوں کہ اس تصویر کا کریڈٹ ایسو سی ایٹیڈ ویب سائٹ کے فوٹو گرافر مصطفیٰ قریشی کو دیا گیا ہے۔ پھر ہم نے اس تصویر کو ایسوسی ایٹیڈ پریس کی ویب سائٹ پر تلاشا، جہاں ہمیں وائرل تصویر کے سلسلے میں پوری جانکاری ملی۔ ویب سائٹ پر دی گئی جانکاری کے مطابق شدید بارش کے سبب کوسی ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے اتراکھنڈ کے جیم کاربیٹ نیشنل پارک، ریزارٹ ہوٹل میں لگی کاریں سیلاب کے پانی میں ڈوب گئی تھیں۔ سیلاب کے باعث 20 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی بات کہی گئی ہے۔ بتادوں کہ اس تصویر کو 19 اکتوبر 2021 کو ایسو سی ایٹیڈ پریس کے فوٹوگرافر مصطفیٰ قریشی نے کلک کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پانی میں تیر رہی گاڑیوں والی تصویر پاکستان کے اسلام آباد کی ہے؟ نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ پانی میں تیر رہی کاروں کی وائرل تصویر شمالی عراق کے نیم خودمختار کردستان علاقے کی راجدھانی اربیل کی نہیں ہے۔ بلکہ یہ تصویر بھارت کے اتراکھنڈ کے جیم کاربیٹ نیشنل پارک کی ہے۔ جسے اب گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ Al jazeeraEN:(https://www.aljazeera.com/news/2021/10/20/india-nepal-floods-landslides-uttarakhand-kerala) GulfToday:(https://www.gulftoday.ae/news/2021/10/20/landslides-floods-kill-128-in-india-and-nepal) Newsnation:(https://www.newsnationtv.com/india/news/deadly-rain-in-uttarakhand-and-kerala-climate-change-alongwith-these-reasons-create-havoc-219712.html) AP:(https://www.apimages.com/metadata/Index/Pictures-of-the-Week-Global-Photo-Gallery/b31ede50362c44c697ac5fbea6f41a8a/2/0) نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya December 14, 2024 Mohammed Zakariya July 11, 2023 Mohammed Zakariya July 7, 2023
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software