About: http://data.cimple.eu/claim-review/1f5a345a92df2f70ddfa9865583f0e2d7276ea4581da275eea1722ba     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check: حالیہ ٹیچر تنازعہ میں اَن اکیڈیمی کی حمایت میں گلوکار سونو نگم نے نہیں کیا کوئی ٹوئٹ بالی ووڈ کے پلے بیک سنگر نے اَن اکیڈیمی کی حمایت میں ٹویٹ کیا ہے جس نے ایک ٹیچر کو اپنے طلباء سے "تعلیم یافتہ امیدواروں کو ووٹ دینے" کے لیے کہنے پر نوکری سے نکال دیا۔ Claim : ٹیچر کو برخاست کردینے کے حالیہ تنازعہ کے دوران گلوکار سونو نگم نے اَن اکیڈیمی کی حمایت میں ٹوئٹ کیا ہے۔Fact : سونو نگم کے ہم نام ایک شخص نے اَن اکیڈیمی کی حمایت میں ٹوئٹ کیا ہے۔سونو نگم کے نام سے ایک غیر تصدیق شدہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاونٹ سے اَن اکیڈیمی ایجوکیشنل ٹکنالوجی کمپنی کے لیے کیے گئے ٹوئٹ کو ہندوستانی گلوکار سونو نگم کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ قرار دیا جارہا ہے جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے۔ اس تنازعہ میں ایک ٹیچر کو برخاست کردیا گیا تھا۔ (یہاں دیکھیں) کئی میڈیا آؤٹ لیٹس نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ بالی ووڈ کے پلے بیک سنگر نے اَن اکیڈیمی کی حمایت میں ٹویٹ کیا ہے جس نے ایک ٹیچر کو اپنے طلباء سے "تعلیم یافتہ امیدواروں کو ووٹ دینے" کے لیے کہنے پر نوکری سے نکال دیا۔ فیکٹ چیک: اس وائرل میسیج کی جانچ پڑتال جب ہم نے کی تو ہم نے پایا کہ سونو نگم کے یوزرنیم سے جس شخص کا وائرل ٹوئٹ ہے وہ دراصل @sonunigamsingh ہے۔ اس اکاونٹ کے بایو سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شخص بہار کا کریمنل ایڈووکیٹ ہے۔ اس اکاؤنٹ پر ٹیگ کیے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں سونو نگم سنگھ کے نام سے ایک مختلف شخص دکھایا گیا ہے نہ کہ گلوکار سونو نگم۔ واضح طور پر، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان اکیڈیمی کی حمایت میں ٹویٹ گلوکار نے پوسٹ نہیں کیا تھا۔ گلوکار سونو نگم کے حوالے سے بات کریں تو، انہوں نے اپریل 2017 میں اپنا ایکس اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ 24 مئی 2017 کو، گلوکار نے ٹویٹس کی ایک سیریز پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اذان پر ان کے متنازعہ ٹویٹس کے بعد انہوں نے یہ قدم اٹھایا تھا۔ 24 ٹویٹس کی ایک سیریز کے ذریعے، انہوں نے آزادی اظہار کے احترام کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے، ٹویٹر چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ (مزید پڑھیں یہاں اور یہاں) صاف ہے، گلوکار سونو نگم حالیہ جاری ان اکیڈیمی تنازعہ میں اس طرح کا دعویٰ کرتے ہوئے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ یہ بیان سونو نگم کے نام سے مماثلت رکھنے والے دیگر شخص کا بیان ہے۔ اس لیے، دعویٰ غلط ہے۔
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 10 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software