فیکٹ چیک: لاس اینجلس میں آگ بجھانے آئے طیارے کے حادثہ کے حوالے سے وائرل ہو رہا ویڈیو پرانا ہے
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک طیارہ کو حادثہ کا شکار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jan 15, 2025 at 04:59 PM
- Updated: Jan 23, 2025 at 03:08 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک طیارہ کو حادثہ کا شکار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ لاس اینجلس میں آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ایک سال پرانا ہے۔ یہ ویڈیو جنوبی امریکی ملک چلی میں ہوئے طیارہ حادثہ کا جنوری 2024 کا ہے۔ پرانے ویڈیو کو لاس اینجلس سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بیشک الله ہی سپر پاور ہے امریکا کے شہر لاس اینجلس میں آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اللّٰه کی شان دیکھیں لاس اینجلس میں وہاں آگ لگی جسے اس دنیا کا سب سے مہنگا ترین اور پوش علاقہ کہا جاتا ہے۔ہالی ووڈ کے اسٹار اور ارب پتی لوگوں کے گھر۔یہاں دنیا کا ہر مہنگا برانڈز اور گاڑیاں ہیں۔ ان گھروں میں جہاں سب جل رہا ہے۔اس علاقہ کوصفحۂِ ہستی سےمِٹنے کے لیے ڈیڑھ سال کا وقت ہزاروں طیاروں اور ٹنوں میزائلوں کی ضرورت نہیں تھی۔ بس اللّٰه کا ارادہ کرنا ہی کافی ہوا اور “کُن” کہا تو (فیکون) ہو گیا‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو متعدد نیوز ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ الجزیرہ انگلش کے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو 16 جنوری 2024 کو اپلوڈ کیا گیا ہے، وہیں ویڈیو سے متعلق دی گئی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ یہ یہ امریکہ کے چلی میں ہوئے حادثہ کا ویڈیو ہے۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ ویڈیو دی ٹیلی گراف کے یوٹیوب چینل پر بھی جنوری 2024 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ دی گئی معلومات کے مطابق، ویڈیو امریکہ کے چیل کا جہاں ایک طیارہ ہائیوے سے ٹکرانے کے بعد حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس حادثہ میں ہائلیٹ کی جان چلی گئی جبکہ چار زخمی ہیں۔
اس معاملہ پر ڈیلی میل کی ویب سائٹ پر 16 جنوری 2024 کو شائع ہوئی خبر میں دی گئی تفصیلی معلومات میں بتایا گیا کہ، ’ چلی کے کے تلکا میں یہ حادثہ 15 جنوری 2024 کو اس وقت ہوا جب آگ پر قابو پانے والا طیارہ ایک اوور ہیڈ کیبل سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ مکمل خبر یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں عالمی خبروں کو کوور کرنے والے صحافی جے پی رنجن سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو لاس اینجلس کا نہیں ہے۔ یہ ایک دیگر حادثہ متعلق ویڈیو ہے۔
دوسرا ویڈیو
سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو اور ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک کار میں آگ لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے وہیں موقع پر موجود کچھ لوگ آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے بھی نطر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو لاس ایجنلس میں لگی آگ سےجوڑتے ہوئے صارفین پھیلا رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو کی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے اس ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو این بی سی نیوز کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر 22 اپریل 2024 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو امریکی ریاست مینیسوٹا کا ہے۔
مذکورہ ویڈیو ہمیں فاکس 9 مینیسوٹا سینٹ پال کے یوٹیوب چینل پر بھی ملا۔ یہاں بھی ویڈیو کو اپریل 2024 کو اپلوڈ کرتے ہوئے مینیسوٹا کا بتایا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی اس آگ سے اب تک 24 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ مذکورہ پیج پر دی گئی معلومات کے مطابق، اسے پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔
- Claim Review : لاس اینجلس میں آگ بجھانے والا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
- Claimed By : FB Page- Islamabad News
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔