About: http://data.cimple.eu/claim-review/2463127f926aca1e2582c9d97009232ba87d1af8f09761415f1c3776     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check اپڈیٹ: اس آرٹیکل کو نئی معلومات کے ساتھ اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ ایک بار پھر سے درج ذیل میں موجود تصویر کو مارچ 2023 میں لاہور زمان پارک کا بتاکر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ یہ تصویر مئی 2022 میں یاسین ملک کی حمایت میں کئےگئے احتجاج کابتاکر شیئر کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر سڑکوں پر بھیڑ کی ایک تصویر کو سرینگر میں یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرے کا بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ ٹویٹر پر ایک صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “ملک یاسین کی سزا کے خلاف سرینگر میں احتجاج، یہ آزادی کی جنگ جو کشمیری لڑ رہے ہیں”۔ ای ٹی وی بھارت اور ڈی ڈبلیو اردو کے مطابق ٹیرر فنڈنگ معاملے میں کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کو 25 مئی 2022 بروز بدھ کو نئی دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں سخت سکیورٹی کے ساتھ پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں یو اے پی اے اور انڈین پینل کوڈ کی دفعات ‘120بی اور 124اے’ کے تحت عمر قید کی سزا و 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ یاسین ملک کی سزا کی مخالفت میں حامیوں نے وادی کشمیر میں جزوی ہڑتال کی۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر یاسین ملک سے جوڑ کر طرح طرح کے پوسٹ شیئر کئے جا رہے ہیں۔ ان دنوں فیس بک اور ٹویٹر پر ایک تصویر کو سرینگر میں یاسین ملک کے سزا کے خلاف کئے گئے احتجاج کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ تصویر سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ “یہ تصویر علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف سرینگر میں کئے گئے مظاہرے کی ہے” اور کچھ صارفین نے لکھا ہے کہ یہ تصویر یاسین ملک کی رہائی کے لئے کئے گئے احتجاج کی ہے۔ سرینگر میں یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرے کی بتاکر شیئر کی گئی تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ووکس اور ای لائٹ ڈیلی نیوز ویب سائٹ پر ہوبہو وائرل تصویر کے ساتھ شائع 2018 کی خبریں ملیں۔ اس خبر میں تصویر کا کریڈٹ شینن فینی/ گیٹی امیجز کو دیا گیا ہے۔ تصویر کے ساتھ شائع خبر کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں مارچ کیا گیا تھا۔ جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی تھی۔ مذکورہ معلومات سے متعلق گیٹی امیجز پر وائرل تصویر کو تلاشنا شروع کیا۔ جہاں ہمیں 24 مارچ 2018 کو شائع شدہ تصویر ملی۔ جس میں دی گئی جانکاری سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر “واشنگٹن ڈی سی میں 24 مارچ 2018 کو نکالی گئی “آور لیوز ریلی” کی ہے۔ جس میں عام لوگوں کے علاوہ مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی تھی”۔ اس کے علاوہ سرینگر میں یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرے کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ شائع دی گلوب اینڈ میل اور بزنس اسٹنڈر پر شائع خبریں بھی ملیں۔ جس میں سڑکوں پر جمع بھیڑ کی تصویر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوئے ریلی کا بتایا گیا ہے۔ رپورٹس سے واضح ہوا کہ اس تصویر کا تعلق یاسین ملک اور سرینگر سے بالکل نہیں ہے۔ نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ جس تصویر کو سرینگر میں یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے، وہ دراصل 2018 کی ہے اور واشنگٹن ڈی سی میں ہوئے “آور لیوز ریلی” میں شریک ہوئے لوگوں کی ہے۔ Our Sources Report Published by Elitedaily.com on 26 march 2018 Report Published by Vox.com on 24 march 2018 Image Published by GettyImages on 24 march 2018 Report Published by theglobeandmail.com on 25 march 2018 Report Published by business-standard.com 25 march 2018 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software