About: http://data.cimple.eu/claim-review/28caa4762ee457573fe74cc13bf3113dc394c18164ac3b5b8426e277     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check:وادی کشمیر میں پاکستانی پرچم کی کئی سال پرانی تصویر کو حالیہ بتاکر شئیر کیا جارہا ہے وادی کشمیر میں لگائے گئے پاکستانی پرچم کی کئی سال پرانی تصویر کو حالیہ تصویر کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے Claim :وادی کشمیرمیں چند نامعلوم افراد نے پاکستانی پرچم بلند کیا Fact :وادی کشمیر میں لگائے گئے پاکستانی پرچم کی تصویر کئی سال پرانی ہے اس سال بھارت اور اسکے پڑوسی ملک پاکستان نے اپنی اپنی 78 ویں یوم آزادی تقاریب منایا۔ یوم آزادی تقاریب سے قبل، جموں وکشمیر میں 'ہرگھر ترنگا' مہم کے تحت ترنگا ریلیاں نکال گئیں۔ اس مہم میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وادی کشمیر کے حکام کے مطابق، شوپیان، پلوامہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں ترنگا ریلیوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ اس بیچ سوشل میڈیا پر چند صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا 'بھارت مقبوضہ کشمیر' میں چند نامعلوم افراد نے پاکستانی پرچم لہرایا۔' 14 اگست 2024 کو سوشل میڈیا پر کئے گئے پوسٹ کا متن:' "#BREAKING: Pakistani flag raised by unknown men in Srinagar, Indian occupied Kashmir." ' فیکٹ چیک: تلگو پوسٹ فیکٹ چیک ٹیم کی تحقیق کے دوران ثابت ہوا کہ کئی سال پرانی تصویر کو حالیہ واقعہ بتاکر دوبارہ وائرل کیا جارہا ہے۔ اپنی جانچ پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے وائرل تصویر کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں Quora پلیٹ فارم پر کیا گیا پانچ سال پرانا ایک پوسٹ ملا جس میں ہمیں وائرل تصویر کی مکمل تصویر۔ ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں ریڈ می نوٹ 7 پرو اسمارٹ فون کے کیمرے یہ تصویر کھینچی گئی ہے۔ ہم نے اپنی تحقیق مزید جاری رکھی تو ہمیں پاکستان کے Geo News ٹی وی کا یوٹیوب چینل کا ویڈیو ملا جس کا متن ہے: Geo Headlines - 09 AM 02 June 2019 اس ویڈیو میں 2:12 کے ٹائم اسٹامپ پر ہم @shahnaveid نامی X یوزر کا ایک ٹوئیٹ دکھایا گیا ہے جس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے، Live from Jamia Masjid, Srinagar Love for Pakistan #ShabeQadr #Kashmir #Pakistan بھارت کے انگریزی نیوز پورٹل کشمیر ٹائمز کے ایک آرٹیکل میں ہمیں سری نگر کی جامع مسج کے داخلے کی تصویر ملی۔ اسے یہاں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ لہذا ہم نے اپنی جانچ پڑتال میں پایا کہ سوشل میڈیا پر چند صارفین پانچ سال پرانی تصویر کو بھارت کی حالیہ یوم آزادی پر پاکستانی پرچم لہرائے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سے پتہ چلا کہ وائرل تصویر پرانی ہے اور محض عوام کو گمراہ کرنے کیلئے دوبارہ شئیر کی جارہی ہے۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software