About: http://data.cimple.eu/claim-review/2fcd234c20c938e121d101790f74c0a54a595bcafacdca2ec29a3b8d     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: پوتین کے ساتھ عمران خان کی ایڈیٹ تصویر ہو رہی سوشل میڈیا پر وائرل وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ وائرل تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ اصل تصویر جنوری 2021 کی ہے جب ماکسو میں حزب مخالف لیڈر الیکسی نوالنی کو جیل بھیجے جانے کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔ اب اسی تصویر کو ایڈٹ کر فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Apr 8, 2022 at 02:41 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک احتجاج میں پوتون اور عمران خان کے بینر کو دیھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ آج ماسکو میں امریکہ کی دوسرے ملکوں میں مداخلت کے خلاف مظاہرہ ہوا جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کرلی۔ مظاہرین میں کچھ لوگوں نے عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے۔ وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ وائرل تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ اصل تصویر جنوری 2021 کی ہے جب ماکسو میں حزب مخالف لیڈر الیکسی نوالنی کو جیل بھیجے جانے کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔ اب اسی تصویر کو ایڈٹ کر فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف ن وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’آج ماسکو میں امریکہ کی دوسرے ملکوں میں مداخلت کے خلاف مظاہرہ ہوا جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کرلی۔مظاہرین میں کچھ لوگوں نے عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے۔عمران خان دنیا میں امریکہ کو چیلنج کرنے والے مزاحمتی لیڈر کے طور پر متعارف ہو رہے ہیں‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کر تے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ تصویر پالیٹکو کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ایک خبر کے ساتھ ملی۔ 23 جنوری 2021 کو شائع ہوئی خبر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’ہفتے کے روز روس کے 60 سے زیادہ شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے جن میں حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ روسی پولیس نے 850 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیا، جن میں سے کچھ 58 منفی درجہ حرارت میں سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ ماسکو میں، تقریباً 5,000 مظاہرین نے شہر کے وسط میں پشکن اسکوائر پر احتجاج کیا جہاں پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور مظاہرین کو پولیس کی بسوں اور حراستی ٹرکوں میں ڈالا گیا‘‘۔ اس تصویر کے ساتھ ہمیں اے پی فوٹو کا کریڈٹ بھی نظر آیا۔ تصویر کو سرچ کئے جانے پر ہمیں اے پی امیجز کی ویب سائٹ پر بھی یہی فوٹو جنوری 2021 کو اپ لوڈ ہوئی ملی۔ تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’ماسکو میں حزب مخالف لیڈر کے جیل جانے کے خلاف ہزاروں نے مظاہرہ کیا۔ مارفڈ وائرل تصویر اور اصل تصویر درمیان فرق کو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل تصویر سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے اس تصویر کے فوٹوگرفر پیول گولوکن سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ تصویر انہوں نے ہی گزشتہ سال ماسکو میں کھینچی تھی اور اصل تصویر کو کسی نے ایڈٹ کر وائرل کر دیا ہے۔ فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا پاکستان کے اسلام آباد سے تعلق ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ وائرل تصویر ایڈیٹڈ ہے۔ اصل تصویر جنوری 2021 کی ہے جب ماکسو میں حزب مخالف لیڈر الیکسی نوالنی کو جیل بھیجے جانے کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔ اب اسی تصویر کو ایڈٹ کر فرضی دعوی کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے۔ - Claim Review : آج ماسکو میں امریکہ کی دوسرے ملکوں میں مداخلت کے خلاف مظاہرہ ہوا جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کرلی۔ مظاہرین میں کچھ لوگوں نے عمران خان اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے۔ عمران خان دنیا میں امریکہ کو چیلنج کرنے والے مزاحمتی لیڈر کے طور پر متعارف ہو رہے ہیں۔ - Claimed By : Hafiz Rizwan - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 2 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software