About: http://data.cimple.eu/claim-review/3494dade18320f2bde0b1d52c95bb99f0cc621235eaddd55018232f9     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Authors Claim یہ تصویر پیرس اولمپکس میں ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کی گاڑی پر ہوئے حملے کی ہے، جس میں 4 بھارتی گرفتار کئے گئے ہیں۔ Fact دعویٰ گمراہ کن ہے، دراصل یہ تصویر بیلجیم میں آسٹریلیائی سائیکلسٹ لوگان مارٹن کی گاڑی پر حملے اور لوٹ پاٹ کی ہے۔ پیرس میں فی الحال اولمپکس 2024 جاری ہے۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ جس میں ایک ایفل ٹاور کی اور دوسری ایک کار کی ہے، جس کے دروازے کا کانچ ٹوٹا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کی گاڑی پر ہونے والے حملے کی ہے۔ اس معاملے میں چار بھارتی حملہ آوروں کو پیرس پولس نے گرفتار بھی کر لیا ہے۔ تصاویر کے ساتھ صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “پیرس اولمپکس میں ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم پر حملہ کرنے اور لوٹنے والے چار ڈاکو، بھارتی نکلے۔ چاروں ڈاکوؤں کو پیرس پولس نے گرفتار کر لیا ہے”۔ ٹویٹ کے آرکائیو لنک کو یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ Fact Check/Verification ہم نے تحقیقات کےلئے سب سے پہلے دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل تصویر کے ساتھ 24 جولائی کو شائع ہونے والی دی سن اور ڈیلی میل کی رپورٹس موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق ٹوٹے ہوئے کانچ والے کار کی یہ تصویر آسٹریلیا کے سائیکلسٹ لوگان مارٹن کے وین کی ہے، پیرس اولمپکس 2024 میں شامل ہونے سے پہلے بیلجیم میں ان کی وین پر حملہ کرکے چوری کی واردات کو انجام دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے لوگان مارٹی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔ جس میں وائرل تصویر والے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ مارٹن نے اپنی گاڑی میں ہونے والی چوری کا بھی ذکر کیا ہے۔ مزید سرچ کے دوران ہمیں مذکورہ دعوے سے متعلق الجزیرہ، سی این این اور ایسوسی ایٹ پریس کی نیوز ویب سائٹس پر شائع ہونے والی 24 اور 25 جولائی کی رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبال کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ میں بھی چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔ اس کے علاوہ ان رپورٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مراکش کے ساتھ ارجنٹائن سے اوپننگ میچ کے دوران مداحوں نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ کر دیا تھا۔ لیکن ان رپورٹس میں کہیں بھی بھارتی ملزموں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریاسی دہشت گردانہ حملے میں فوجی جوانوں کی نہیں بلکہ عام لوگوں کی ہوئی اموات Conclusion لہٰذا آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ جس تصویر کو پیرس اولمپکس میں ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کی گاڑی پر ہونے والے حملے کا بتایا جا رہا ہے وہ در اصل پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے سے پہلے بیلجیم میں آسٹریلیا کے بی ایم ایکس اولمپکس چیمپئن لوگان مارٹن کی گاڑی میں ہونے والی چوری اور توڑ پھوڑ کی ہے۔ تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کسی بھی چوری یا ہنگامے میں کسی بھارتی کے ملوث ہونے یا گرفتار کئے جانے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ Result: Partly False Sources Reports published by Daily Mail, Inside The Games on 24, 25 July 2024 Reports published by CNN, Al Jazeera and AP on 24, 25 July 2024 Instagram post by @loganmartinbmx on 24 July 2024 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software