About: http://data.cimple.eu/claim-review/3a80768cd8fb439f4727516db2a99c7b1ff830ed5e95ce1bfd9edae9     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Authors Claim سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق سویڈن حکام کا کہنا ہے کہ قرآن جلانے والے عراقی نژاد سلوان مومیکا کو سویڈن کے اسٹاک ہوم میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا ہے۔ اب اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ایک شخص بستر مرض پر نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر سویڈن میں قرآن جلانے والے عراقی نژاد سلوان مومیکا کے قتل کے بعد کی ہے۔ تصویر کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “سویڈن میں قرآن پاک کے نسخہ کو بار بار جلانے والے سلوان مومیکا کو اسٹاک ہوم میں اس کے اپارٹمنٹ سے ٹک ٹاک پر لائیو سٹریمنگ کے دوران گولی مار کر مردود کر دیا گیا۔ ایک موزی واصل جہنم ہوا”۔ Fact ہم نے وائرل تصویر کو سب سے پہلے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 3 اپریل 2024 کو شیئر شدہ ہوبہو تصویر ایک انسٹاگرام ہینڈل پر موصول ہوئی۔ لہٰذا یہاں یہ واضح ہوا کہ تصویر تقریباً ایک برس پرانی ہے اور اس کا حالیہ سلوان مومیکا کے قتل سے تعلق نہیں ہے۔ مزید تلاش کرنے پر ہمیں یہی تصویر 4 اپریل 2024 کو مکس ٹی وی نامی فیس بک پیج پر عربی کیپشن کے ساتھ موصول ہوئی۔ جس میں اس تصویر کو سلوان مومیکا کا ہی بتایا گی اہے۔ البتہ بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق سلوان کو 29 جنوری بروز بدھ سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران گولی مارکر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ لیکن وائرل تصویر سے متعلق ہمیں ایسی کوئی معتبر رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ یہ تصویر سلوان کی ہی ہے۔ اسلئے ہم آزادانہ طور پر یہ ثابت نہیں کر سکے کہ یہ تصویر سلوان مومیکا کی ہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل-حماس فائر بندی معاہدے کے بعد مسجد اقصیٰ کے سامنے جشن منانے کا بتاکر پرانی ویڈیو وائرل اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ مقتول سلوان مومیکا کا بتاکر شیئر کی جا رہی یہ تصویر پرانی ہے، اس کا سلوان کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ Result: False Sources Instagram post by @dhka.iq on 03 April 2024 Facebook post by MixTV on 04 April 2024 Report published by BBC Urdu on 30 jan 2025 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software