About: http://data.cimple.eu/claim-review/3d0c4aa2b6a4639746c18e387f12ba66fe16d29866e59f296c292de4     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Authors Claim دبئی میں دیوالی کے تہوار کے موقع پر کی گئی آتش بازی کا منظر۔ Fact اس ویڈیو کا حالیہ دیوالی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر بھارتی ہندوؤں کے تہوار دیوالی کے موقع پر فلک بوس عمارت پر “دیا اور دیوالی مبارک’ لکھ کر اسے روشن کیا گیا۔ اسی تناطر میں دیوالی سے منسوب کرکے ایک اور ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں سڑک پر شدید آتش بازی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ منظر گزشتہ دنوں دبئی میں دیوالی کے موقع پر کی گئی آتش بازی کا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “یہ دبئی میں دیوالی کے تہوار پر فائر ورکس ہو رہے ہیں۔ اس سال امریکہ، کینیڈا اور کئ مغربی ممالک میں بھی ماضی سے ہٹ کر زیادہ گرم جوشی سے صدور، وزیر اعظم، وائیس پریزیڈنٹ کملا ہیرس اور دیگر اداروں کے علاوہ گوروں نے بھی خوب دیوالی منائی”۔ Fact Check/Verification دبئی میں دیوالی کے تہوار پر کی گئی آتش بازی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 11 اپریل 2024 کو آسٹریلین کمیونیٹی میڈیا نامی یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو عید الفطر کے موقع پر کی گئی آتش بازی کی ہے۔ مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی ویڈیو ابوظہبی، متحدہ عرب امارات نامی فیس بک پیج پر ایک جنوری 2024 کو شیئر شدہ موصول ہوا۔ جس میں آتش بازی کی اس ویڈیو کو ‘نیا سال 2024’ کا بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہی ویڈیو ہمیں ٹک ٹاک پر ہیش ٹیگ ‘قطر’ 26 دسمبر 2023 لکھا ہوا موصول ہوا۔ یہاں یہ واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو انٹر نیٹ پر 2023 سے موجود ہے۔ اس برس ہونے والی دیوالی کے تہوار سے ویڈیو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن ہم آزادانہ طور پر یہ تصدیق نہیں کرتے ہیں کہ ویڈیو کس ملک اور کس موقع پر کی گئی آتش بازی کی ہے۔ Conclusion اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو کو 2023 سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے اور اس کا تعلق حالیہ دیوالی سے نہیں ہے۔ Result: Missing Context Sources Video published by YouTube Channel Australian Community Media on 11 Apr 2024 Facebook post by AbuD7abi on 01 Jan 2024 TikTok post by @priince558 on 26 Dec 2023 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software