About: http://data.cimple.eu/claim-review/4215566cc3344ef109245d502bbec68b7400a959dadaea640fce7b4e     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check ڈاکٹر اسراراحمد صاحب کے چاہنے والوں کے گروپ میں محمد سعد نامی یوزر نے دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں شکیب الحسن اور انکی اہلیہ نظر آرہی ہیں اور دوسری ایک خوبصورت مسجد جیسی عمارت کی تصویر ہے۔ یوزر کا دعوی ہے کہ شکیب الحسن اور انکی اہلیہ نے اپنے شہر میں تقریبا 90 لاکھ کی لاگت سے ایک مسجد تعمیر کروائی ہے۔ اللہ ان کے نیک ارادے کو پورا کرے۔ الحمداللہ ڈاکٹر محمد شاکر کے ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔ شکیب الحسن بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی ہیں۔ ان پر انڈین پریمیئر لیگ کے دوران مبینہ بھارتیہ سٹے بازی کے لیے اندرونی معلومات فراہم نہ کرنے کی پاداش میں دو برس کی پابندی لگائی گئی تھی۔ شکیب کو کولکاتہ کے بیلیا گھاٹا میں کالی پوجا کی تقریبات میں شرکت کرنے کی وجہ سے بھی اپنے ہی ملک میں سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہیں سوشل میڈیا پر ان دنوں شکیب کی حمایت میں ایک پوسٹ شیئر کی جا رہی ہے۔ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ شکیب اور ان کی اہلیہ نے اپنے پیسوں سے 90 لاکھ کی لاگت والی مسجد تعمیر کروائی ہے۔ ہم نے جب کراؤڈ ٹینگل پرڈیٹا سرچ کیا تو پتا چلا کہ اس موضوع پر گذشتہ سات دنوں میں 96849 فیس بک یوزرس نے تبصرہ کیا ہے۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔ تصاویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے سے پہلے ہم نے دونوں تصاویر کو ایک ایک کرکے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں شکیب الحسن کے اہلیہ والی تصویر کے ساتھ آئی نیوزگوانا نامی ویب سائٹ پر 2016 کی ایک خبر ملی۔رپورٹ میں شکیب کی اہلیہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ شکیب الحسن سی پی ایل 2016 میں کھیلیں۔ دوسری تصویر کو جب ہم نے ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں اسکرین پر وائرل تصویر سے متعلق کئی لنک فراہم ہوئے۔ٓ پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں آرا آن لائن یونائیٹیڈ کنٹری نامی ویب سائٹ پر دوسری تصویر ملی۔ جسے مسجد بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ رپورٹ پڑھنے کے بعد پتا چلا کہ جس تصویر کو مسجد بتاکر شیئر کیا جارہا ہے وہ دراصل ایک غیرملکی شہر خارکوف کے ریلوے اسٹیشن کی ہے۔ پھر ہم نے اس سلسلے میں مزید کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں شٹراسٹاک نام کی ویب سائٹ پر مسجد کے نام سے وائرل تصویر ملی۔ جس کے مطابق یہ تصویر یوکرین کے خارکوف ریلوے اسٹیشن کی ہے۔ مذکورہ سبھی تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ وائرل تصویر یوکرین کی ہے۔ پھر ہم نے جاننے کی کوشش کی کہ کیا بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن اور ان کی اہلیہ نے مسجد کی تعمیر کروائی ہے یا نہیں؟ اس سے متعلق کیورڈ سرچ کرنے پر ہمیں کسی بھی طرح کی رپورٹ نہیں ملی۔ پھر ہم نے گوگل میپ پر وائرل تصویر کے حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں متعلقہ تصویر کے علاوہ دیگر کئی تصاویر خارکوف اسٹیشن کی ملیں۔ جسے آپ درج ذیل میں ویڈیو کی شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔ نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شکیب الحسن سے منسوب تصویر مسجد کی نہیں ہے۔ بلکہ یوکرین کے خار کوف ریلوے اسٹیشن کی ہے۔ نیوزچیکر کی تحقیقات میں کوئی بھی میڈیا رپورٹ نہیں ملی۔ جس میں شکیب الحسن کے پیسوں سے بنی مسجد کی خبر ہو۔ Inews:https://www.inewsguyana.com/shakib-al-hasan-says-his-wife-wants-him-to-play-in-cpl-2016/ ara:https://ara.onlineunitedcountry.com/4242223-automobile-and-railway-stations-of-kharkov-city-transport-infrastructure Sutter:https://www.shutterstock.com/image-photo/kharkov-ukraine-july-12-2014-station-206074918 map:https://www.google.com/maps/place/Khark%D1%96v-Pasazhyrsky/@49.9895761,36.2043226,3a,75y,90t/data=!3m8!1e2!3m6!1sAF1QipO-t8FrcwUlLFumUtPnkwzehZ7TX6ut_8_LijZH!2e10!3e12!6shttps:%2F%2Flh5.googleusercontent.com%2Fp%2FAF1QipO-t8FrcwUlLFumUtPnkwzehZ7TX6ut_8_LijZH%3Dw203-h114-k-no!7i4096!8i2304!4m5!3m4!1s0x4127a0552a3d38cd:0x7d5f68fdcf6b43a5!8m2!3d49.989577!4d36.2043375 نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya January 10, 2025 Mohammed Zakariya September 9, 2024 Mohammed Zakariya August 13, 2024
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software