About: http://data.cimple.eu/claim-review/468d8bce99f9643c62e2ab5e2609226d41a67da2e0265303d47b7070     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check: ابھیشیک بچن کا ایشوریا رائے سے طلاق لینے کی تصدیق کا وائرل ویڈیو ڈجیٹل طور پر ترمیم شدہ ابھیشیک بچن کا ایشوریا رائے سے طلاق کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے۔ Claim :ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے سے طلاق لینے کی تصدیق کی Fact :ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے سے طلاق لینے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ وائرل ویڈیو کو ڈجیٹل طور پر ترمیم کیا گیا ہے بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق سے متعلق چند مہینوں سے افواہوں کا بازار گرم ہے۔ حالیہ دنوں میں ممبئی میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں اس جوڑے کی علیحدہ علیحدہ انٹری پر میڈیا میں دونوں کے بیچ مبینہ بڑھتی دوریوں کو اجاگر کیا گیا۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا پر ابھیشیک بچن کا ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ انساٹاگرام پر ایشوریا کے فین پیج aishwaryaraireall@ نے بالی ووڈ اداکار کا عربی متن کے ساتھ ایک ویڈیو شئیر کیا جس میں کہا گیا ہیکہ : "الفديو ذا طلع البارح ما ادري اذا صحيح او مفبرك و يقول انه قرر هو و ايشواريا الطلاق هذا الشهر. غموض العيلة دي ينرفز اطلعوا و قولوا خلاص و فكونا من دراما الزايدة من يوم ما فاتت العيلة دي في حياتها ما عادت شافت ضوء الشمس" ترجمہ: "مجھے کل یہ ویڈیو ملا۔ میں نہیں جانتا کہ ویڈیو میں کہی گئی باتیں سچ ہے یا من گھڑت۔ اس ویڈیو میں [ابھیشیک بچن] کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا کہ انہوں نے اور ایشوریا نے اسی ماہ طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خاندان کا یوں پراسرار انداز میں باتیں کرنا سب کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے اس معاملے پر وہ کھل کر سامنے آئیں اور یہ ڈرامہ بازی بند کریں۔ کہہ کر اپینڈکس کے ڈرامے سے چھٹکارا حاصل کریں جس دن سے یہ خاندان اپنی زندگی میں گزرا اس نے سورج کی روشنی نہیں دیکھی۔ جب سے [ایشوریا] کی شادی گھر میں ہوئی ہے تب سے اس نے کھل سانس تک نہیں لی۔" فیکٹ چیک: اس وائرل دعوے کی تحقیق کے دوران ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔ اس معاملے کی جانچ پڑتال کیلئے جب ہم نے مطلوبہ کیورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں نہ تو ابھیشیک بچن کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایسا کوئی ویڈیو ملا اور نہ ہی ملک کے معتبر میڈیا کے اشاعتوں میں اس تعلق سے کوئی مصدقہ خبر شائع کی گئی۔ کئی میڈیا اداروں نے Bollywood UK Media کے حوالے سے خبر شائع کی کہ ابھیشیک بچن نے انکے اور ایشوریا رائے کی طلاق سے متعلق افواہوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی شادی کی انگوٹھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ "اب بھی شادی شدہ"۔ “I think, you all have blown the entire thing out of proportion, sadly. But I understand why you do it. You all have to file some stories. It’s okay, we’re celebrities, we have to take it. Still married, sorry.” ترجمہ: "میرے خیال میں، آپ سبھی نے اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے، افسوس کی بات ہے۔ لیکن میں سمجھ سکتا ہوں کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں. آپ تمام کو روزانہ اسٹوری فائل کرنی ہوتی ہے. ٹھیک ہے، ہم مشہور سیلبریٹی ہیں، ہم اس بات کو سمجھتے ہیں. [ہم دونوں] ابھی بھی شادی شدہ ہے، معاف کریں۔'' ہم نے پھر " Bollywood UK Media " کیورڈس کو سرچ کیا تاہم، ہمیں سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ پر اس نام سے کوئی اکاونٹ یا ویب سائیٹ نہیں ملا۔ پھر ہم نے اپنی تحقیق جاری رکھی تو ہمیں ایک 8 سال پرانا یوٹیوب ویڈیو ملا جس میں ایشوریا کی 2016 میں کی گئی 'سربجیت' فلم کی پریمئیر کے دوران انکے شوہر ابھیشیک کو میاں بیوی کے دوران ناچاقی پر میڈیا کی سنسنی پر جواب دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسی طرح ہم نے وائرل ویڈیو سے اس کا ویڈیو اخذ کرکے اس کی جانچ پڑتال کیلئے Resemble AI ٹول کا استعمال کیا۔ اس ٹول سے پتہ چلا کہ ویڈیو میں شامل آواز یعنی آڈیو فرضی ہے۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software