About: http://data.cimple.eu/claim-review/4f917708d4db9e55d7c762d20296aebe2138fe82a3441fd5452503e2     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim میڈیا رپورٹ کے مطابق چوتھے مرحلے کے لئے ملک بھر میں آج ووٹنگ جاری ہے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ سمیت 9 ریاستوں اور ایک یوٹی سمیت 96 سیٹوں کے لئے کُل 1,717 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر مرغی اور شراب تقسیم کئے جانے کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں گلابی جرسی میں ملبوس ایک شخص لوگوں کو زندہ مرغی اور شراب کی بوتل پکڑاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں جاری الیکشن میں ووٹ پانے کے لئے سیاسی رہنما مرغی اور شراب تقسیم کر رہے ہیں۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “#انڈیاالیکشن مرغی اور شراب، اپنی بریانی اور اپنا اپنا تکہ بناؤ، ووٹ دینا بھائی”۔ Fact ملک میں جاری لوک سبھا الیکشن سے منسوب کرکے مرغی اور شراب تقسیم کئے جانے کی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل پر 4 اکتوبر 2022 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو ٹی آر ایس کے رہنما راجنالا شری ہری کی جانب سے ورنگل میں قومی پارٹی کی شروعات سے قبل عوام میں شراب اور زندہ مرغی تقسیم کرنے کی ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو پرانی ہے اور ملک میں جاری لوک سبھا انتخابات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ مزید تحقیقات کے دوران ہمیں چند میڈیا رپورٹس بھی موصول ہوئیں۔ جن کے مطابق ٹی آر ایس لیڈر اور آندھرا پردیش اسپورٹس اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر راجنالا شری ہری نے ہمالی طبقے کے 200 لوگوں میں زندہ مرغی اور شراب تقسیم کی تھی۔ تلنگانہ ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق شری ہری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں شراب اور چکن تقسیم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، یہ ان کی ثقافت کا حصہ ہے۔ تاہم این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ کے دفتر سے واضح کیا گیا تھا کہ اس کا قومی پارٹی کی تشکیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ چکن اور شراب کے ساتھ دسہرہ منانے کی روایت ہے، اس لئے اسے ایک مقامی رہنما نے تقسیم کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا گجرات کے وزیر اعلیٰ کی اسٹیج پر اسلام مخالف بیان کے دوران ہوئی موت کی ہے یہ ویڈیو؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ مرغی اور شراب تقسیم کرنے کی یہ ویڈیو تلنگانہ کے ورنگل کی ہے۔ جہاں تقریباً 2 برس پہلے ٹی آر ایس لیڈر نے دسہرہ کے موقع پر ہمالی طبقہ کے 200 لوگوں کو زندہ مرغی اور شراب تقسیم کیا تھا۔ اس ویڈیو کا ملک میں جاری لوک سبھا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ Sources X post by ANI on 04 Oct 2022 Reports published by Telangana Today and NDTV on 04 Oct 2022 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔ Mohammed Zakariya June 5, 2024 Mohammed Zakariya May 17, 2024 Mohammed Zakariya April 29, 2024
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software