About: http://data.cimple.eu/claim-review/56ddcb35d7930086d26b5afea28940751d79078be40476d477174fcc     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check: چندرا بابو نائیڈو کی برہمی کا ویڈیو جھوٹے دعوے کے ساتھ کیا گیا وائرل حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمپر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں چندرا بابو نائیڈو کومبینہ طور پر مودی کابینہ کی حلف برداری تقریب سے پہلے این ڈی اے رہنماؤں پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے Claim :وائرل ویڈیو میں مودی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے قبل چندرا بابو نائیڈو کی این ڈی اے رہنماؤں پر برہمی دکھائی گئی Fact :وائرل ویڈیو پرانا ہے جس میں نائیڈو کو وائی ایس آر سی رہنماؤں کے ساتھ بحث کرتے اور آندھرا پردیش اسمبلی سے واک آؤٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے بی جے پی کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائینس (این ڈی اے) کے رہنما نریندر مودی نے مسلسل تیسری مرتبہ بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ حالیہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ اتحادی پارٹیوں تیلگو دیشم پارٹی اور جن سینا کے ساتھ ملکر بھگوا پارٹی آندھرا پردیش میں 21 لوک سبھا نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی جو مرکز میں تشکیل حکومت کے لئے اہمیت کی حامل رہی۔ وزیراعظم مودی نے 12 جون 2024 کو چندرا بابو نائیڈو کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ حلف برداری کی دونوں تقریبات مرکز اور آندھرا پردیش میں بغیر کسی رکاوٹ کے آسانی سے سرانجام دی گئی۔ اس درمیان چندرا بابو نائیڈو کا ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے جس میں انہیں اپنا آپا کھوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وہ تیلگو زبان میں اونچی آواز میں کچھ کہتے ہوئے عمارت سے باہر نکل رہے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ مودی حکومت کی حلف برداری کی تقریب سے پہلے این ڈی اے کے رہنماؤں پر برس پڑے۔ اس ویڈیو کے ساتھ شامل ہندی کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ :"حلف لینے سے پہلے ہی نائیڈو کی این ڈی اے اتحاد سے ناراضگی"۔وائرل ویڈیو میں ہم نائیڈو کو یہ کہتے ہوئے سن سکتے ہیں کہ اگر انہیں اپنی بات رکھنے کی بھی اجازت نہیں ہے تو ان کا وہاں رکنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اور وہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد ہی لوٹیں گے۔ فیکٹ چیک: یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو پرانا ہے۔ جب ہم نے ویڈیو سے نکالے گئے کی فریمز کو سرچ کیا اور گوگل ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ آندھرا پردیش کے اسمبلی انتخابات میں ان ٹی ڈی پی کی شاندار کامیابی کے بعد پچھلے کچھ دنوں سے یہ وائرل ویڈیو خوب شیئر کیا جارہا ہے۔ చంద్రబాబు శపధం నెరవేరింది ترجمہ: اس کا مطلب یہ ہے کہ ''چندرا بابو نائیڈو نے جو عہد لیا تھا وہ پورا ہو گیا ' ہم نے پایا کہ ٹی وی 5 نیوز نے 19 نومبر، 2021 کو اس کیپشن کے ساتھ یہ وائرل ویڈیو شیئر کیا تھا۔ UNSEEN VIDEO: TDP chief Chandrababu Naidu Challenge in Andhra Pradesh Assembly | TV5 News ڈیجیٹل اسے وی 6 نیوزکے تیلگو یوٹیوب چینل نے بھی ایک کیپشن کے ساتھ شیئر کیا تھا۔ Chandrababu Naidu sensational decision in AP assembly’ on November 19, 2021. firstpost.com کے مطابق نائیڈو نے الزام لگایا کہ اس وقت کی برسراقتدار وائی ایس آر سی پارٹی مسلسل ان کی توہین کر رہی ہے۔ سابق چیف منسٹر نے ایوان میں زرعی شعبے پر مختصر مباحثے کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد اپنی مایوسی کا یوں اظہار کیا۔ اسکے بعد انہوں نے اپنے چیمبر میں اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ ملاقات کی، اور اس دوران وہ مبینہ طور پر رو پڑے۔ ٹی ڈی پی اراکین اسمبلی نائِیڈو کو روتا دیکھ کر دنگ رہ گئے اور انہیں تسلی دی، اور پھر سبھی اراکین اسمبلی ایوان میں لوَٹ آئے۔ پھر چندرا بابو نے اپنا فیصلہ سنایا تاہم یہ بات ایوان کے ریکارڈ میں شامل نہیں کیا گیا جس کے بعد انہوں نے برہمی کے انداز میں ایوان سے واک آوٹ کیا۔ لہٰذا وائرل ویڈیو نومبر 2021 کا ہے جس وقت چندرا بابو نائیڈو برسراقتدار وائی ایس آر سی پی رہنماؤں کے رویے سے مایوس ہو گئے تھے اور اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔ یہ ویڈیو حالیہ نہیں ہے اور اس کا این ڈی اے حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software