About: http://data.cimple.eu/claim-review/56e9122af7b20ec043e38fd9c40b837577e2759f6e95f57b63511de4     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: مہارانا پرتاپ کو لے کر کانگریس ترجمان نے نہیں دیا کوئی قابل اعتراض بیان، وائرل پوسٹ فرضی ہے وشواس نیوز کی چھان بین سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے مہارانا پرتاپ کے بارے میں کوئی قابل اعتراض بیان نہیں دیا ہے۔ وائرل پوسٹ فرضی ہے۔ - By: Ashish Maharishi - Published: May 21, 2020 at 04:07 PM - Updated: Aug 30, 2020 at 01:21 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا کا ایک فرضی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کانگریس کے ترجمان نے مہارانا پرتاپ کو گالی دینے کی بات کی ہے۔ اس بیان کی بنیاد پر ، صارفین پون کھیڑا کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ جب وشواس نیوز نے وائرل ہونے والے بیان کی جانچ کی تو یہ فرضی نکلا۔ دو سال قبل بھی یہ بیان وائرل ہوا تھا۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف ’وشال پاٹھک‘ نے 17 مئی کو ایک پوسٹ لکھتے ہوئے دعوی کیا کہ، ’کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ٹی وی بحث میں علان کیا ’’تم اگر ٹیپو سلطان کو گالی دوگے تو ہم مہارانا پرتاپ کو گالی دیں گے‘‘ ہے بھگوان کیا ہو گیا ہےاس پارٹی کو‘‘۔ پڑتال وشواس نیوز نے کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا کے مبینہ بیان کو پہلے گوگل پر تلاش کرنا شروع کیا۔ ہمیں کسی مستند ویب سائٹ پر ایسا بیان نہیں ملا ، جس میں پون کھیڑا نے مہارانا پرتاپ کو گالی دینے کی بات کی ہے ہو۔ گوگل سرچ کے دوران، ہمیں معلوم ہوا کہ یہ فرضی بیان 2018 سے وائرل ہوا ہے۔ اس وقت بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے اس جعلی بیان کو درست قرار دیا تھا۔ اب ہمیں یہ جاننا تھا کہ مہارنا پرتاپ کی یوم پیدائش پر پون کھیڑا نے کیا ٹویٹ کیا تھا۔ ہمیں 9 مئی کو ٹویٹ ملا۔ اس میں انہوں نے کھنہیا لال سیٹھیا کی نظم کے ذریعے مہارانا پرتاپ جینتی کو ٹویٹ کیا۔ آپ اسے نیچے دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں پون کھیڑا کی کچھ رپلائی والی ٹویٹ بھی ملیں۔ اس میں ، کھیڑا نے فرضی پوسٹس شائع کرنے والے صارفین کو جواب دیا۔ ٹویٹس میں ، پون کھیڑا نے صاف لکھا ہے:’’سب سے پہلے ، مجھے یہ بتائیں کہ میں نے مہارانا پرتاپ کے بارے میں یہ سب کب اور یہ کہاں کہا ہے؟ اگر آپ یہ ٹویٹ کو ہٹا کرکے معذرت نہیں کرتے ہیں تو میں آپ کے خلاف ایف آئی آر درج کروں گا۔ اس افواہ پر ، میں پہلے ہی کچھ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر چکا ہوں۔ ہم نے تفتیش کے اگلے مرحلے میں پون کھیڑا سے بات کیا۔ انہوں نے وشواس نیوز کو بتایا، ’’پچھلے کچھ دنوں سے ، سوشل میڈیا پر ، میرے حوالے سے مہارانا پرتاپ کے بارے میں مبینہ بیان پھیلایا جا رہا ہے۔ یہ جھوٹ ہے۔ میں نے مہارانا پرتاپ پر اس طرح کی کوئی رائے نہیں دی ہے۔ اسی طرح کی افواہ دو سال قبل پھیلائی گئی تھی اور میں نے پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔ لوگ اس طرح کے جھوٹ پھیلانے سے پہلے میرے ٹویٹر کی ٹائم لائن کو سمجھ جاتے اور سمجھتے کہ یہ جھوٹ ہے‘‘۔ اب باری تھی فرضی پوسٹ کو وائرل کرنے والے فیس بک صارف وشال کمار کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پروفائل سے ایک مخصوص آئیڈولاجی کی جانب متوجہ پوسٹ کو شیئر کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اس صارف نے 2013 میں فیس بک جوائن کیا ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز کی چھان بین سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے مہارانا پرتاپ کے بارے میں کوئی قابل اعتراض بیان نہیں دیا ہے۔ وائرل پوسٹ فرضی ہے۔ - Claim Review : کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ٹی وی بحث میں علان کیا ’’تم اگر ٹیپو سلطان کو گالی دوگے تو ہم مہارانا پرتاپ کو گالی دیں گے‘‘ ہے بھگوان کیا ہو گیا ہےاس پارٹی کو - Claimed By : FB User- Vishal Kumar - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software