About: http://data.cimple.eu/claim-review/57cb4de7db37746f2e985825728140407b6a3e0e82aa3cff68ed86b9     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: عمران خان کی حمایت میں سڑکوں پر اترے لوگوں کے پرانے ویڈیو کو پاکستان عام انتخابات 2024 سے جوڑ کر کیا جا رہا شیئر وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2023 کا اس وقت کا ہے جب عمران خان کو پیشی کے لئے عدالت لے جایا جا رہا تھا۔ اب اس پرانے ویڈیو کو حالیہ بتاتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Feb 13, 2024 at 05:31 PM - Updated: Feb 13, 2024 at 05:41 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز پاکستان میں ہوئے عام انتخابات کے دوران سبھی پارٹیوں نے بڑھ چڑھ کر ریلیاں کیں۔ اسی بیچ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا جس میں سڑکوں میں ہزاروں کی بھیڑ کو دیکھا جا ستکا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ انتخابات میں عمران خان کی حمایت میں لاہور کے لوگوں نے ریلی میں یہ شرکت کی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2023 کا اس وقت کا ہے جب عمران خان کو پیشی کے لئے عدالت لے جایا جا رہا تھا۔ اب اس پرانے ویڈیو کو حالیہ بتاتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’لاہور کی سڑکوں پر مسلم لیگ ن کی سیاست کا جنازہ عمران خان کی امامت میں پڑھایا گیا جس میں شرکت کرکے لاہورئیوں نے ایک تاریخ رقم کردی ہے‘‘۔ پوسٹ کےآرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کو سرچ کرنا شروع کیا۔ سرچ میں ہمیں ہمیں یہ 18 مارچ 2023 کو عمران خان کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ’’18 مارچ 2023 کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سماعت‘‘۔ اسی وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے منظر کا ویڈیو ہمیں عمران خان کے ایکس ہینڈل پر بھی 18 مارچ کو 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں بھی دی گئی معلومات کے مطابق یہ اسلام آباد عدالت کے باہر کا ہے۔ مارچ 2023 کی دی گارجیئن کی خبر کے مطابق، ،’اسلام آباد کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپ کے بعد عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دی۔ خان باضابطہ طور پر ہفتے کے روز پاکستان کے دارالحکومت میں عدالت میں پیش ہوئے، عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے جس کی وجہ سے منگل کو انہیں گرفتار کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ عدالت کے باہر پولیس اور خان کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اسلام آباد پولیس نے الزام لگایا کہ خان کے حامیوں نے جوڈیشل کمپلیکس پر شیلنگ کی اور ایک پولیس چوکی کو آگ لگا دی‘‘۔ وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے پاکستان کے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو گزشتہ سال کا ہے حالیہ نہیں۔ گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کا تعلق پاکستان کے لاہور سے ہے اور اس پروفائل سے زیادہ تر عمران خان کی حمایت میں پوسٹ شیئر کی جاتی ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2023 کا اس وقت کا ہے جب عمران خان کو پیشی کے لئے عدالت لے جایا جا رہا تھا۔ اب اس پرانے ویڈیو کو حالیہ بتاتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔ - Claim Review : عمران خان کی حمایت میں لاہور کے لوگوں نے ریلی میں یہ شرکت کی ہے - Claimed By : FB User: Haider Ali - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software