About: http://data.cimple.eu/claim-review/6772b22699822c8604d6afbf7e5d53bada66ad3a17612c34a2d62089     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: میانمار تشدد کی تصویر ہے، الہ آباد کی نہیں - By: Umam Noor - Published: Apr 24, 2019 at 06:05 AM - Updated: May 13, 2019 at 11:39 AM نئی دہلی (وشواس ٹیم) سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک جلتی ہوئی مسجد کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ لکھی سرخی کے مطابق، یہ مسجد الہ آباد کی ہے جس پر ایک سیاستداں نے حملہ کروایا ہے۔ ہماری جانچ میں ہم نے پایا کہ وائرل ہو رہی یہ تصویر میانمار کی ایک مسجد کی ہے جس کا الہ آباد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دعویٰ وائرل ہو رہی تصویر میں ایک جلتی ہوئی مسجد دیكھی جا سکتی ہے اور کیپشن میں لکھا ہے’الہ آباد کی مسجد کو مودی نے تڑوا دیا۔ اگر دل میں ذرا سا بھی ایمان ہے تو اتنا شیئر کرو کہ مودی کی نیند حرام ہو جائے‘۔ پڑتال ہم نے اپنی تحقیقات شروع کرنے کے لئے سب سے پہلے اس وائرل تصویر کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے گوگل ریورس امیج پر سرچ کیا۔ تھوڑی سی جدوجہد کرنے پر ہمارے ہاتھ امریکی اخبار ’سان ڈیئگو یونیئن ٹربیون‘ (انگریزی میں نیچے پڑھیں) کی ایک خبر لگی جو میانمار کی تھی۔ اس خبر کے مطابق، یہ تصویر 2013 کی ہے جب میانمار کے ایک شہر میکھتیلا میں بودھ نوازوں اور مسلمانوں کے درمیان ہوئے ایک تشدد کے دوران ایک مسجد کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ ‘San Diego Union Tribune’ ہم نے اس وائرل تصویر کی تصدیق کے لئے اس خبر کو میانمار کی لوکل ویب سائٹس پر بھی تلاش کیا اور ہمیں یہ خبر مل گئی۔ اس خبر کو صلاح الدین خان صلاح (نیچے انگریزی میں دیکھیں) الدین نام کے ایک فیس بک صارف نے شیئرکیا تھا۔ ہم نے ان کی پروفائل اسکیننگ کی اور پتہ چلا کہ ان کے زیادہ تر پوسٹس پرسنل فوٹوز ہی ہیں۔ Salahuddin Khan Salahuddin اختتامیہ: ہماری جانچ میں ہم نے پایا کہ شیئر کی جا رہی پوسٹ فرضی ہے۔ دراصل یہ تصویر الہ آباد کی نہیں بلکہ میانمار کی ہے۔ مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں contact@vishvasnews.com اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔ - Claim Review : الہ آباد کی مسجد کو مودی نے تڑوا دیا۔ اگر دل میں ذرا سا بھی ایمان ہے تو اتنا شیئر کرو کہ مودی کی نیند حرام ہو جائے - Claimed By : FB User- Salahuddin Khan Salahuddin - Fact Check : جھوٹ
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software