About: http://data.cimple.eu/claim-review/68cb5f4e4c1f27cab734b16504ad244b2daac4f792a99623a2007552     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Wed Feb 12 2025 20:04:37 GMT+0000 (Coordinated Universal Time) Fact Check: مودی نے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیاٹ کمنز کو نظر انداز نہیں کیا وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیاٹ کمنز کو نظر انداز نہیں کیا، آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی ناقابل شکست جیت کا سلسلہ توڑ تے ہوئے چھٹویں بار ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔ Claim :بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرافی پیش کرنے کے بعد آسٹریلیائی کپتان پیاٹ کمنز کو نظر انداز کیا، بھارت ایک شرمناک میزبان ملک ثابت ہوا Fact :ویڈیو کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی گئی ہے اور ویڈیو سے وہ حصہ حذف کردیا گیا ہے جس میں رہنماؤں نے آسٹریلیائی کرکٹ کپتان کو مبارکباد دی ہے۔ آسٹریلیا نے بھارت کی ناقابل شکست جیت کا سلسلہ توڑتے ہوئے ورلڈ کپ جیت لیا۔ آسٹریلیا نے چھٹی بار کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر ریکارڈ قائم کیا، آسٹریلیا نے کم اسکورنگ والے فائنل میں چھ وکٹوں سے میچ جیت کر ہوم ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کے غلبہ کا خاتمہ کیا۔ آسٹریلیائی کرکٹر ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے ملک کی جیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم رچرڈ مارلس کے ہاتھوں آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیاٹ کمنز کا 2023 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی حاصل کرنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پراس دعویٰ کے ساتھ عام کیا جا رہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے کپتان کو مکمل طور پر نظر انداز کیا اور اس طرح ان کی توہین کی۔ اس ویڈیو کے ساتھ شیئر کئے گئے کیپشن میں لکھا گیا ہیکہ "بھارت نے خود کو سب سے ذلت آمیز میزبان ملک ثابت کیا" فیکٹ چیک: یہ دعویٰ غلط ہے۔ اس ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے تاکہ ایسا لگے کہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی دینے کے بعد دونوں رہنما آسٹریلیائی کپتان کو مبارکباد دیئے بغیر پرزنٹیشن ایریا سے باہر چلے گئے۔ جب ہم نے میچ کے بعد پریزنٹیشن تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز کو انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ہمیں 20 نومبر 2023 کو انشو کشیپ ولاگز نامی یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا گیا ایک طویل ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں رہنما اسٹیج پر جا کر آسٹریلیائی کپتان کا انتظار کر رہے ہیں اور ٹرافی دینے سے قبل ان کا گرمجوشی سے استقبال کر رہے ہیں۔ اور اس ویڈیو میں آسٹریلیائی کپتان کو ٹرافی دئے جانے کے مناظر کو قریب سے دکھایا گیا ہے۔ خبر رساں ادارہ ANI نے انعامی تقریب کی تصاویر کو اپنے X اکاونٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم رچرڈ مارلس کے ہمراہ احمد آباد میں بھارت کے خلاف جیت حاصل کرنے والی آسٹریلیا ٹیم کے کپتان پیاٹ کمنز کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی سونپی'۔ جبکہ Aljazeera.com پر شائع کردہ تصاویر میں سے ایک میں لیڈروں کو آسٹریلیائی کپتان سے ہاتھ ملاتے اور ٹرافی دینے سے قبل ان کو سلام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ لہٰذا یہ دعویٰ غلط ہے کہ آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیاٹ کمنز کو سیاسی رہنماؤں نے سلام نہیں کیا اور انہیں نظر انداز کردیا گیا۔ رہنماؤں نے ٹرافی دینے سے قبل ان کا استقبال کیا اور ان سے بات چیت کی اور فاتح ٹیم کے تمام ممبران کو مبارکباد بھی دی۔ News Summary - PM Narendra Modi did not ignore Australian cricket captain Pat Cummins Australia breaks India’s unbeaten winning streak to lift the ICC Cricket World Cup 2023 Claim : Indian Prime Minister Narendra Modi ignored Australian captain Pat Cummins after the trophy presentation, India proved to be a disgraceful host Claimed By : Social Media Users Claim Reviewed By : Telugupost Fact Check Claim Source : Social Media Fact Check : False Next Story
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 2 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software