About: http://data.cimple.eu/claim-review/7d7c422c536753534813ffbd28e114f0c7e901bdb35cfef0219aa053     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Authors Claim وکی لیکس نے برطانیہ کے خفیہ بینکوں میں رکھے مودی اور ان کے وزراء کے کالے دھن کی فہرست جاری کی ہے۔ Fact وکی لیکس کی جانب سے ایسی کوئی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے۔ برطانیہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں بھارتی نژاد ریشی سوناک کی قیادت میں کنزرویٹو پارٹی ہار گئی، جب کہ لیبر پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی اثنا میں سوشل میڈیا پر بی جے پی لیڈروں کی ایک فہرست اس دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے کہ ریشی سوناک کی شکست کے بعد وکی لیکس نے برطانیہ کے خفیہ بینکوں میں رکھے مودی اور ان کے وزراء کے کالے دھن کی فہرست جاری کر دی ہے۔ حالانکہ ہماری تحقیقات میں یہ دعویٰ فرضی ثابت ہوا۔ سوشل میڈیا پر بی جے پی لیڈروں کی ایک فہرست شیئر کی جا رہی ہے، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، جے شاہ، نرملا سیتارمن، منوہر لال کھٹر اور اسمرتی ایرانی سمیت 24 لوگوں کے نام درج ہیں۔ فہرست میں بی جے پی لیڈروں کے ناموں کے ساتھ اربوں روپے بھی لکھے ہیں۔ اس لسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے “برطانیہ میں حکومت بدلتے ہی انکشافات ہونے لگے ہیں۔ ریشی سوناک کی شکست کے بعد مودی اور ان کے وزراء کا کالا دھن بے نقاب ہوگیا۔ مودی کے وزراء کا کالا دھن 14 سال میں سو گنا بڑھ گیا۔ وکی لیکس نے برطانیہ کے خفیہ بینکوں میں کالا دھن رکھنے والے ہندوستانیوں کی پہلی فہرست جاری کی ہے”۔ یہ دعویٰ ہمیں واٹس ایپ ٹپ لائن نمبر (9999499044) پر بھی موصول ہوا ہے۔ Fact Check/Verification اس دعوے کی تصدیق کے لیے، ہم نے متعلقہ کیورڈ گوگل پر تلاشا۔ لیکن ہمیں وکی لیکس کی جانب سے ایسی کوئی فہرست جاری کئے جانے سے متعلق میڈیا رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ اب ہم نے وکی لیکس کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز اور ویب سائٹ کو کھنگالا۔ لیکن وہاں بھی ہمیں ایسی کسی فہرست کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئی۔ تحقیقات کے دوران جب ہم نے ایکس پر متعلقہ کیورڈ تلاش کئے تو ہمیں اس قسم کی فہرست کے سینکڑوں پوسٹ ملے۔ ہم نے پایا کہ 2011 سے ہی ایسی فہرست لیڈروں کے بدلے ہوئے ناموں کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں اور یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ وکی لیکس نے جاری کی ہیں۔ یہ دعویٰ بالترتیب 2011، 2012، 2013، 2014، 2015 اور 2016 میں بھی مختلف رہنماؤں کے نام سے منسوب کرکے شیئر کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران واضح ہوا کہ اس قسم کی فہرست پہلی بار 2011 میں وائرل ہوئی تھی۔ اس فہرست میں اس وقت کی مرکزی حکومت (یو پی اے) کے وزراء کے نام تھے۔ تب وکی لیکس نے اس قسم کی فہرست کو فرضی قرار دیا تھا۔ Conclusion تحقیقات کے ذریعے ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ وکی لیکس کے نام سے وائرل ہونے والا یہ دعویٰ فرضی ہے۔ Result: False Sources Official X handle of Wikileaks. Official Website of Wikileaks. (مذکورہ وائرل پوسٹ کا فیکٹ چیک آرٹیکل ہندی میں 9 جولائی کو شائع کیا جا چکا ہے۔) نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software