About: http://data.cimple.eu/claim-review/7fdf4fada95daed7f610460a99b3429d0d68ac2544df46dca200cbe4     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check: کیا ہے وائرل ویڈیو میں دکھائی گئی ایودھیا کی چمکتی دمکتی شری رام مندر کی سچائی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں روشنی میں نہائی ہوئی ایودھیا کی شری رام مندر دکھانے کا دعویِ کیا گیا ہے جبکہ یہ مندر کی جھانکی ہے جو درگا پوجا پنڈال کے لئے بنائی گئی تھی Claim :ایودھیا میں شری رام مندر کو روشن کرنے کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ ویڈیو میں ایودھیا کی شری رام مندر کو دیکھنے کے لئے جمع لوگوں کے ہجوم کو دکھایا گیا ہے Fact :وائرل ویڈیو میں کولکاتہ کے ایک درگا پوجا پنڈال کو دکھایا گیا ہے جو اکتوبر 2023 میں درگا نوراتری تہوار کےلئے بنایا گیا تھا ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح 24 جنوری 2024 کو ہونے والا ہے۔ مندر کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ شیترا کے مطابق یہ مندر 2.7 ایکڑ اراضی پر پھیلا ہوا ہے۔ مندر کے معماروں کے سومپورہ خاندان کے چندرکانت سومپورہ کی نگرانی میں یہ مندر تعمیر کی جارہی ہے ، مرکزی مندر کا ڈھانچہ تین منزلوں اور پانچ منڈپوں پر مشتمل ہوگا، اور مندر کی اونچائی 161 فٹ ہوگی۔ لیکن اس بیچ، سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک انتہائی روشن اور مکمل طور پر تعمیر شدہ مندر کے قریب لوگو٘ں کے ایک بہت بڑے ہجوم کو کھڑا دکھاتے ہوئے اس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایودھیا رام مندر کے اطراف میں بجلی کی سپلائی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ ہندی میں دعوی کی تحریر: श्रीराम मंदिर अयोध्या में विद्युत कार्य परीपूर्ण अलौकिक जगमगाहट...*जय श्री राम..!!!* فیکٹ چیک: وائرل ویڈیو میں کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ اس ویڈیو میں ایودھیا کا شری رام مندر نہیں بلکہ کولکتہ میں بنے رام مندر کی جھانکی جیسے درگا پوجا پنڈال کو دکھایا گیا ہے۔ اس معاملے کی جانچ پڑتال کیلئے جب ہم نے ویڈیو سے نکالے گئے کلیدی فریمز کا ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں چند سوشل میڈیا پوسٹس کی مدد سے پتہ چلا کہ دراصل یہ کولکتہ کا درگا پوجا پنڈال ہے جو درگا پوجا تہوار کے دوران بنایا گیا تھا اور یہ ہوبہو رام مندر کے ڈھانچہ جیسا ہے۔ اننت آفیشل نامی ایک یوٹیوب چینل پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں ہم ایودھیا میں زیر تعمیر رام مندر کے ڈھانچے کے مماثل انتہائی روشن درگا پوجا پنڈال کے قریب لوگوں کی بڑی تعداد جمع دیکھتے ہیں۔ یہ ویڈیو 23 اکتوبر 2023 کو 'Ayodhya Ram Mandir Durga Puja Pandal Kolkata || Durga Puja Best Pandal Kolkata 2023' کے عنوان سے شیئر کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ سنتوش مترا اسکوائر پوجا کمیٹی نے پنڈال کا اہتمام کیا تھا۔ اس جانکاری کی مدد سے جب ہم نے "Ayodhya Ram Mandir Durga Puaj Pandal Santosh Mitra Square" کے کلیدی الفاظ کے ساتھ گوگل سرچ کیا، تو ہمیں اکتوبر 2023 کے کچھ مضامین ملے جن میں پنڈال کی اسی طرح کی تصاویر شامل تھیں۔ thewire.in کے مطابق، سنتوش مترا اسکوائر سربوجنین درگوتسب کمیٹی، جو ہر سال کولکاتا کی سب سے بڑی اور سب سے شاندار پوجا کا اہتمام کرنے کے لئے جانی جاتی ہے، نے اس سال کولکاتہ میں"ایودھیا جیسا ماحول" بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت وہ ہندو دیوتاؤں رام اور ہنومان کے انسانی قد وخال کے سائز کی مورتیاں اور 3D illumination اورایودھیا میں سریو ندی کے کنارے ہونے والی پوجا کو یہاں دوہرائیں گے۔ سوشل میڈیا اس انوکھے پنڈال اور اس کی سجاوٹ کی تصاویر سے بھرا پڑا ہے۔ Kolkattatales.in پر پوسٹ کردی آرٹیکل کے مطابق، سنتوش مترا اسکوائر، جسے عام طور پر لیبوتالا پارک کے نام سے جانا جاتا ہے، جو کولکاتہ کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک ہے، رہائشیوں اور زائرین دونوں کا پسندیدہ علاقہ ہے۔ ایودھیا رام مندر، جو 2023 کے لئے درگا پوجا کا موضوع ہے، کسی بصری شاہکار سے کم نہیں ہوگا۔ اس مضمون میں روشن پنڈال کی کئی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔ جب ہم نے ایودھیا میں شری رام مندرکے تعمیری کاموں سے متعلق حقیقی تصاویر سرچ کیں تو ہمیں کچھ تصاویر ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ مندر ابھی زیر تعمیر ہے۔ Times of India.com کے مطابق، شری رام جنم بھومی تیرتھ شیترا ٹرسٹ نے مندر کے تعمیراتی کاموں کی تصاویر جاری کی ہیں، جس سے پروجیکٹ کے آخری مراحل میں داخلے کا پتہ چلتا ہے۔ فی الحال 90 فیصد تیار مورتیوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ٹرسٹ کے زیر اہتمام رام للا کو اس کی اصل جگہ پر نصب کی جانے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔ News18 کے ایک مضمون میں ایودھیا میں شری رام مندر کی تعمیر کے کام کی پیش رفت دکھانے والی کئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہیکہ وائرل ویڈیو میں ایودھیا کی روشن شری رام مندر میں لوگوں کی بھیڑ نہیں، بلکہ کولکتہ میں درگا پوجا فیسٹیول کے سلسلے میں رام مندر کی جھانکی والے درگا پوجا پنڈال میں لوگوں کے مجمع کو دکھایا گیا ہے۔ اس لئے یہ دعویٰ جھوٹا ہے.
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 2 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software