About: http://data.cimple.eu/claim-review/85ed5dfe82539d63b0b82d1700f405409db4e7752d89c0186531f61e     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check سوشل میڈیا ایک ٹی وی اینکر کی ہنستے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ فیس بک اور ٹویٹر صارفین کا دعویٰ ہے کہ زمبابوے کے اینکر نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے سے میچ میں ہار کے بعد پاکستانی ٹٰم کا مذاق آڑایا۔ ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘زمبابوے کا اینکر، آج کے میچ کا نیوز بیان کرتے ہوئے’۔ واضع رہے کہ آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو ایک رن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین طرح طر ح کے پوسٹ شیئر کررہے ہیں۔ ان میں سے اینکر کی اس ویڈیو کو بھی خوب شیئر کیا جارہا ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ زمبابوے کے اینکر نے پاکستان کی ہار کا مزاق اڑایا۔ مذکورہ ویڈیو کی تحقیقات کے لئے ہم نے اس ویڈیو کے کیفریم کو گوگل پر سرچ کیے۔ جہاں ہمیں گھانا سے تعلق رکھنے والے اداکار، کامیڈین اور اینکر ایکروبیٹو (اکواسی بوادی) کے آفیشل فیس بک پیج 5 اکتوبر 2021 کو شیئر کی گئی ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ ویڈیو کے شروع کے 3 سیکنڈ سے لے کر 21 سیکنڈ تک کا حصہ مذکورہ پوسٹ میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پیچ پر ہمیں 3 مارچ 2022 کو شیئر کی گئی پوسٹ میں ویڈیو کا ایک طویل ورژن بھی موصول ہوا۔ مندرجہ بالا معلومات کی مدد سے ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں 31 اکتوبر 2020 کو اپلوڈ شدہ یو ٹی وی گھانا آن لائن کی ایک ویڈیو ملی۔ ویڈیو کے عنوان اور تفصیل کے مطابق ایکروبیٹو نے مزاحیہ انداز میں بنڈس لیگا سے اطالوی سیری اے لیگز میں حصہ لینے والے فٹبال کلبس کے نام کو غلط پڑھا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وائرل ویڈیو، اصل ویڈیو کے پہلے 3 سیکنڈز اور 50 سیکنڈ سے لے کر1 منٹ 11 سیکنڈ کے درمیانی حصے کو ملا کر بنائی گئی ہے۔ یہاں یہ واضح ہوچکا کہ ویڈیو میں نظر آرہا شخص زمبابوے کا اینکر نہیں ہے۔ لہذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ واضح ہوا کہ اس دعوے کے ساتھ وائرل پوسٹ کہ ‘زمبابوے کے اینکر نے پاکستان کی شکست پر مزاحیہ انداز میں نیوز بیان کی’ غلط ہے۔ یہ ویڈیو دراصل 2 سال پرانی ہے اور اس ویڈیو میں نظر آرہے شخص کا نام ایکروبیٹو ہے جو کہ گھانا کے مشہور اداکار، کامیڈین اور اینکر ہیں۔ بتادوں کہ گھانا مغربی افریقہ کا ایک ملک ہے۔ Our Sources Facebook posts shared by Akrobeto on 03 March 2022 YouTube video published by UTV Ghana Online on 31 October, 2020 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044 Mohammed Zakariya November 14, 2022 Mohammed Zakariya November 11, 2022 Mohammed Zakariya October 27, 2021
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software