About: http://data.cimple.eu/claim-review/8a2f0f7236582a8a46e553cbaf71fb3e4912309faffe4fafa114092e     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: جلتے ہوئے رکشے کی تصویر سال 2018 سے ہے سوشل میڈیا پر موجود، اب فرضی حوالے کے ساتھ ہو رہی وائرل وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2018 سے سوشل میڈیا پر موجود ہے، اس تصویر کا حال میں پاکستان میں ہوئے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Apr 28, 2021 at 05:22 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک جلتے ہوئے رکشہ کی تصویر وائرل ہو رہی ہے اور اس کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں ہوئے مظاہرے کی یہ تصویر ہے۔ اور کسی عاشق رسول نے رکشہ کو آگ کے حوالے کر دیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2018 سے سوشل میڈیا پر موجود ہے، اس تصویر کا حال میں پاکستان میں ہوئے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف، ’ایم اے خان‘ نے ’آل پاکستان پی ٹی آئی فینس‘ نام کے فیس بک پیج پر ایک جلتے ہوئے رکشہ کی تصویر کو اپ لوڈ کی جس پر لکھا تھا،’کسی سچے عاشق رسول نے ایک غریب کے گستاخ رکشے کو جلا کر جنت کا ٹکٹ حاصل کر لیا‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کے ذریعہ یہ جاننے کی کوشش کیا کہ کیا پچھلے دنوں پاکستان میں بڑے پیمانے پر کوئی احتجاج ہوئے ہیں۔ سرچ میں ہمیں ڈی ڈبلو اردو کی 13 اپریل کو شائع ہوئی ایک خبر ملی جس میں بتایا گیا کہ، ’علامہ سعد رضوی نے ایک فرانسیسی جریدے میں حضرت محمد کے کارٹون کی اشاعت پرحکومت پاکستان سے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد انتہائی دائیں بازو کی اسلام پسند جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ کو’امن و قانون برقرار رکھنے ‘ کے مد نظر کل لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ٹی ایل پی کے کارکنوں نے ملک کے مختلف حصوں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس دوران تشدد کے واقعات میں کم از کم دو افراد کی ہلاکت اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں اور یہاں پڑھیں۔ اپنی تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے گوگل رورس امیج کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں وائرل تصویر 6 نومبر 2018 کو اے آر وائے کی نیوز ویب سائٹ پر شائع ہوئی ایک خبر میں ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’آسیہ بی بی کیو بری کئے جانے کو لے کر تین روزہ ملک گیر احتجاج گذشتہ ہفتے اس وقت ختم ہوا جب وفاقی حکومت نے مظاہرین کے ساتھ معاہدہ کیا۔ وہیں چیف جسٹس نے وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ان مظاہروں کے دوران سرکاری و نجی املاک کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لیں اور تین دن میں اپنی متعلقہ رپورٹ پیش کریں۔ مکمل خبر یہاں دیکھیں۔ فیس بک پیج ’کراچی ڈمپر‘ نے وائرل تصویر کو 1 نومبر 2018 کو شیئر کیا ہے۔ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2018 سے سوشل میڈیا پر موجود ہے، لیکن وشواس نیوز اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکتا ہے، کہ یہ تصویر کس سال کی ہے۔ حالاںکہ یہ واضح ہے کہ تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی غلط ہے، یہ تصویر حال میں ہوئے احتجاج کی نہیں بلکہ پرانی ہے۔ تصویر سے جڑی تصدیق کے لئے جاگرن نیو میڈیا کے سینئر ایڈیٹر پرتیوش رنجن نے پاکستان کی سینئر صحافی لبنی جراج نقوی سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا، ’یہ تصویر گزشتہ روز ہوئے احتاجا کی نہیں ہے۔ گوگل پر سب سے پرانی یہ تصویر سال 2018 میں اپ لوڈ ہوئی تھی‘‘۔ پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف ایم اے خان کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے کراچی سے ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر سال 2018 سے سوشل میڈیا پر موجود ہے، اس تصویر کا حال میں پاکستان میں ہوئے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ - Claim Review : کسی سچے عاشق رسول نے ایک غریب کے گستاخ رکشے کو جلا کر جنت کا ٹکٹ حاصل کر لیا - Claimed By : M A Khan - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software