About: http://data.cimple.eu/claim-review/93adf3207ad2c46d917e8734096deffd6bdbd7045871345b0387c050     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: غزہ جنگ بندی کے بعد جشن کے دعوی سے شیئر کیا جا رہا ویڈیو پرانا ہے وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو سال 2023 سے سوشل میڈیا کے پلیٹفارمز پر موجود ہے۔ اس ویڈیو کا حالیہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Feb 3, 2025 at 06:59 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بہت سے لوگوں کو مسجد الاقصی کے باہر جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کر تے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ گزشتہ مہینہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہوئی جنگ کی خلاف ورزی کی خوشی میں غزہ کے لوگ یہ جشن منا رہے ہیں اور یہ اسی کا ویڈیو ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو سال 2023 سے سوشل میڈیا کے پلیٹفارمز پر موجود ہے۔ اس ویڈیو کا حالیہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’مسجد اقصی کے سامنے فتح کا جشن حماس کے جھنڈے لہرا رہے ہیں نیتن یاہو حماس کو ختم کرنے میں ناکام رہا‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اسی ویڈیو سے ملتا جلتا ویڈیو فلسطین سے چلائے جانے والے چینل ’قناة القدس’ کے ایک ویری فائڈ فیس بک پیج پر اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو 18 اپریل 2023 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو ہمیں قناة القدس کے ایکس ہینڈل پر بھی اپریل 2023 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ اس ویڈیو اور وائرل ویڈیو میں بہت سی چیزیں ایک جیسی ہیں۔ جیسے بینر، ہرے جھنڈے، اسی جگہ پر فلسطینی پرچم لہرایا ہوا شخص، بڑے بینر کے بغل میں لگا چھوٹا بینر اور وہ جس انداز میں لگا ہے وہ بھی ایک جیسا ہی ہے۔ دیگر نشانات کو نیچے دئے گئے کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں اس سے ملتا جلتے ویڈیو ایک یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو 10 اپریل 2023 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو پرانا ہے۔ وہیں جنوری میں آئی خبروں کے مطابق، 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ خلاف ورزی کا معاہدہ طے ہو گیا ہے۔ اس معاملہ سے متعلق خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔ وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے دینک جاگرن میں عالمی خبروں کو کوور کرنے والے خصوصی کارسپانڈینٹ جے پی رنجن سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ حالیہ جنگ کی خلاف وزیر کے بعد غزہ میں جشن منائے جانے کے متعدد ویڈیو سامنے آئے تھے۔ گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 697 لوگ فالوو کرتے ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو سال 2023 سے سوشل میڈیا کے پلیٹفارمز پر موجود ہے۔ اس ویڈیو کا حالیہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ - Claim Review : اسرائیل اور حماس کے درمیان ہوئی جنگ کی خلاف ورزی کی خوشی میں غزہ کے لوگ یہ جشن منا رہے ہیں اور یہ اسی کا ویڈیو ہے۔ - Claimed By : FB User- Ajmal Bajwa - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 10 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software