About: http://data.cimple.eu/claim-review/93eac8ea11aed4bf3c8bedca5a4f4860057a34d9f13fa2f69b183c1a     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check سوشل میڈیا پر ایک حادثے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ایک بلند عمارت زمیں بوس ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ دعویٰ ہے یہ ویڈیو ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کی ہے، جس میں عمارت زمیں بوس ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک ٹویٹر صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “ترکی میں شدید ترین زلزلہ، ترکی حکومت نے شدید جانی اور مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں فوراً ایمرجنسی لگا دی ہے”۔ بی بی سی اردو ویب سائٹ پر شائع 6 فروری کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلے کی وجہ سے اب تک 500سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے، ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں، راحت بچاؤ کا کام جاری ہے۔ بتادوں کہ ترکی کے جنوب مشرقی علاقے غازی انتیسپ میں 7.8 کی شدت سے زلزلہ آیا تھا۔ اسی کے پیش نظر سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز اور تصاویر کو ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔ ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کو ہم نے گوگل انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے چند فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں جنوبی کیلیفورنیا اور لاس اینجلس سے شائع ہونے والی اے بی سی 7 نامی ٹی وی چینل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 25 جون 2021 کی ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس میں 12 سکینڈ کے بعد ہوبہو ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں زمیں بوس ہو رہی عمارت کی اس ویڈیو کو امریکہ کے فلوریڈا کا بتایا گیا ہے۔ مذکورہ رپورٹ سے واضح ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کی نہیں ہے۔ مزید تحقیقات کے دوران ہمیں ڈبلیو پی ایل جی لوکل10، کے ایچ او یو 11، نیویارک پوسٹ اور این بی سی میامی نامی نیوز ویب سائٹ پر مذکورہ وائرل ویڈیو کے ساتھ 24 جون 2021 کی رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق مذکورہ وائرل ویڈیو کو میامی بیچ کے نزدیک بارہ منزلہ کونڈو ٹاور کے منہدم ہونے کا بتایا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اس حادثے میں 98 افراد کی موت ہوئی تھی۔ گوگل میپ پر جب ہم نے میامی بیچ کونڈو ٹاور سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ جگہ امریکہ کے فلوریڈا میں ہے۔ نیوز چیکر کی تحیققات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو پرانی ہے اور ترکی میں آئے حالیہ زلزلے کی نہیں ہے، بلکہ فلوریڈا کے میامی بیچ کے نزدیک کونڈو ٹاورل کے منہدم ہونے کی ہے۔ اپڈیٹ: اس آرٹیکل کو 8 فروری 2023 کو فلوریڈا میں ہوئے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد کے ساتھ اپڈیٹ کیا گیا ہے۔ Our Sources Reports published by ABC7, NewYork post, NBCMiami, KHOU11,WPLG local10 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya August 9, 2024 Mohammed Zakariya January 3, 2024 Mohammed Zakariya July 18, 2023
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software