About: http://data.cimple.eu/claim-review/95f980e09fad01661dd2a0a20c089816feb702148deeea59fcfada98     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check اسٹریچر پر زخمی حالت میں نظر آ رہے ایک شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کی بتاکر سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ صارفین نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ” افسوس ناک خبر، مولانا طارق جمیل صاحب روڈ حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے ہیں”۔ دی مسلم 500 ویب سائٹ کے مطابق مولانا طارق جمیل پاکستان کے معروف مبلغ اسلام ہیں، دیوبندی عالم دین ہیں، انہوں نے پری میڈیکل کی تعلیم حاصل کی ہے، مولانا نے اپنی دینی تعلیم پاکستان کے جامعہ عربیہ سے حاصل کی تھی، اس کے بعد انہوں نے تبلیغ کا کام شروع کیا۔ مولانا طارق جمیل کے سڑک حادثے کا بتا کر ٹویٹر پر بھی اس تصویر کو شیئر کیا گیا ہے۔ جس کا اسکرن شارٹ اور آرکائیو لنک درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔ وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔ فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کئے گئے تصویر کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر محض 7 دنوں میں 50 پوسٹ شیئر کی گئی ہیں اور 12,525 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے سڑک حادثے کی خبر کی سچائی جاننے سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دروان ہمیں 30 مئی 2019 کو شیئر شدہ غریبوں کی مدد نامی فیس بک پر ایک کولاج ملا، جس میں وائرل تصویر بھی تھی۔ تصویر کے ساتھ دئے گئے کیپشن کے مطابق وائرل تصویر میں نظر آ رہا زخمی شخص مولانا اذاد جمیل ہے جو سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے”۔ اس حوالے سے ہم نے تصویر کو کئی سرچ ٹولس کی مدد سے تلاشنے کی بھی کافی کوشش کی لیکن اس تصویر کے ساتھ ہمیں کوئی میڈیا رپورٹس دستیاب نہیں ہوئی۔ گوگل ریورس امیج سرچ کے ساتھ ہم نے ” مولانا طارق جمیل کا سڑک حادثہ” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اردو پوائنٹ نامی پاکستانی ویب سائٹ پر مولانا طارق جمیل کے سڑکے حادثے سے متعلق 15 نومبر 2021 کی ایک خبر ملی۔ اردو پوائنٹ کے مطابق “مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل صاحب کے سڑک حادثے کی خبر فرضی ہے”۔ مزید تحقیقات کے لئے ہم نے مولانا طارق جمیل کے آفیشل فیس بک پیج کو کھنگالا، جہاں ہمیں مذکورہ دعوے سے متعلق ایک پوسٹ ملی۔ جس کے مطابق مولانا طارق جمیل کے سڑک حادثے کی خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے کہ “گزشتہ رات سے مولانا صاحب کے بارے میں حادثے کی خبر چل رہی ہے جو کہ بالکل غلط اور بے بنیاد ہے، مولانا صاحب الحمدللہ بالکل ٹھیک ہیں اور خیروعافیت سے ہیں”۔ دی مسلم 500 ویب سائٹ کے مطابق مولانا طارق جمیل پاکستان کے معروف مبلغ اسلام ہیں، دیوبندی عالم دین ہیں، انہوں نے پری میڈیکل کی تعلیم حاصل کی ہے، مولانا نے اپنی دینی تعلیم پاکستان کے جامعہ عربیہ سے حاصل کی تھی، اس کے بعد انہوں نے تبلیغ کا کام شروع کیا۔ اس طرح ہماری تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے سڑک حادثے کی خبر فرضی ہے، جس زخمی شخص کی تصویر کو ان کے نام سے منسوب کر کے شیئر کیا جا رہا ہے وہ پرانی ہے۔ UrduPoint:https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-11-15/news-2960343.html Facebook:https://www.facebook.com/permalink.php?story_fbid=2183447111723725&id=2160182297383540 Mualana Tariq Jameel FB page:https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=464456861711883&id=100044427189749&sfnsn=wiwspwa نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya February 4, 2025 Mohammed Zakariya November 17, 2023 Mohammed Zakariya May 16, 2023
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software