About: http://data.cimple.eu/claim-review/9db4a76520ca5a126ad3d264cde9b155fb356cf14e67715e0e7e4b68     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check سوشل میڈیا پر گجرات کے معروف ہیروں کے کاروباری مہیش سوانی کی شادی کے جوڑے میں لڑکیوں کے اجتماع کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔ فیس بک اور ٹویٹر پر صارفین نے اجتماعی شادی کی ایک تصویر شیئر کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ مہیش سوانی نے اپنی بیٹی کو جہیز دینے کے بجائے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی 470 یتیم لڑکیوں کی شادی کروائی۔ مہش سوانی کی اس وائرل تصویر کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں یہی تصویر دینک بھاسکر ویب سائٹ پر 3 سال پرانی رپورٹ کے ساتھ ملی۔ جس میں دی گئی معلومات کے مطابق تصویر میں نظر آرہے شخص کا نام مہیش سوانی ہے، گجرات کے سورت سے تعملق رکھنے والے مہیش ہیروں کے کاروباری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2012 سے مہیش یتیم لڑکیوں کی شادی کرواتے ہیں، تاہم رپورٹ میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ مہیش سوانی نے اپنی بیٹی کی شادی میں جہیز دینے کے بجائے ییتم لڑکیوں کی شادی کروائی۔ پھر ہم نے اس سے متعلق مزید کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 27 دسمبر 2017 کو شائع شدہ ڈی ڈبلیو نیوز ویب سائٹ پر اسی تصویر کے ساتھ شائع خبر ملی۔ جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ رپورٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق گجرات کے مہیش سوانی کی کوئی سگی بیٹی نہیں ہے، اس لئے وہ بغیر باپ کی بیٹیوں کی شادی دھوم دھام سے کرتے ہیں۔ مہیش ریئل اسٹیٹ اور ہیروں کا کاروبار کرتے ہیں۔ جنہوں نے2017 میں 251 لڑکیوں کا پورا خرچ خود اٹھاکر انہیں شادی کے بندھن میں باندھا۔ اس اجتماعی شادی کی بقیہ تصاویر کو ڈی ڈبلیو ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ پی پی سوانی گروپ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی شادیوں کی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ ان سب تحقیقات کے باوجود ہم نے پی پی سوانی گروپ کی ویب سائٹ سے ایک نمبر حاصل کرکے وائرل تصویر کے سلسلے میں رابطہ کیا۔ فون نمبر پر رابطہ کرنے کے بعد ہماری بات رِدھی نامی لڑکی سے ہوئی۔ مذکورہ خاتون نے کہا کہ وہ مہیش کے دفتر پر کام کرتی ہیں اور عوامی خدمات کے کام کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام لڑکیاں اُن کی پیٹیاں ہیں اور وہ بھی انہی کی بیٹی ہیں، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی اپنی پیٹی نہیں ہے، اور وہ جذبہ ایثار کے تحت یتیم لڑکیوں کی شادیاں کرواتے ہیں اور ان کےتمام اخراجات پورے کرتے ہیں۔ نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ ہیرا کارباری مہیش سوانی کی کوئی سگی بیٹی نہیں ہے۔ البتہ وہ بلا امتیازِ مذہب و ملت ان لڑکیوں کے اخراجات پورے کرتے ہیں، اور ان کی شادی کرواتے ہیں، جو مالی اعتبار سے کمزور ہوتی ہیں۔ لہذا وائرل تصویر کے ساتھ کیا گیا دعویٰ کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو جہیز دینے کے بجائے یتیم لڑکیوں کی شادی کروائی بے بنیاد ہے۔ Our Sources Media report published by Dainik bhaskar on 3years old Media report published by DWHindi on 27,Dec 2017 YouTube Video Uploded by PPSavani Group کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in Mohammed Zakariya February 12, 2025 Mohammed Zakariya February 11, 2025 Mohammed Zakariya February 10, 2025
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software