About: http://data.cimple.eu/claim-review/a512e31725b68297bf27ea22bd877a988b3e26a6643644e7b251854c     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: خاتون سرپرست کے ساتھ بد سلوکی کا یہ ویڈیو حیدرآباد نہیں، پٹنہ کے اسکول کا ہے وشواس نیوز کی جانچ میں پتہ چلا کہ حیدرآباد کے ڈی اے وی پبلک اسکول کے نام سے وائرل ویڈیو پٹنہ کا ہے۔ لاک ڈاؤن میں فیس کو لے کر خاتون سرپرست اور اسکول کے ڈائریکٹر سے جھگڑے کی یہ ویڈیو اب کچھ لوگوں نے حیدرآباد کے نام پر وائرل کر رہےہیں۔ ہماری جانچ میں وائرل پوسٹ گراہ کن ثابت ہوئی ۔ - By: Ashish Maharishi - Published: Jul 7, 2020 at 05:24 PM - Updated: Jul 7, 2020 at 05:29 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا میں ایک اسکول کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں اسکول سے جڑی خاتون کو ایک خاتون سرپرست سے بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ ویڈیو حیدرآباد کے ڈی اے وی پبلک اسکول کا ہے۔ دور کورونا فیس کو لے کر یہ متنازعہ ہوا تھا۔ وشواس نیوز کی جانچ میں وائرل پوسٹ گمراہ کن ثابت ہوئی۔ دراصل ویڈیو پٹنہ کا ہے۔ گزشتہ ماہ یعنی جون میں یہ معاملہ پٹنہ میں بشپ اسکاٹ گرلس اسکول میں پیش آیا تھا۔ اسی ویڈیو کو اب کچھ لوگ الگ الگ شہروں کے نام سے وائرل کر رہےہیں۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس صارف بابا احمد حسین نے 29جون کو ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعوی کیا، حیدرآباد کے ڈی اے وی پبلک اسکول کی پرنسپل اور اسٹاف نے سرپرستوں کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس پوسٹ کے ساتھ لکھا گیا ‘See the conduct of DAV PUBLIC SCHOOL Kukatpally, #Hyderabad, The Principal & School staff have looted the parents. Please circulate this video to be reached by ministry of Education and KTR for necessary action.’ پڑتال وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ اس میں ایک خاتون کو اسکول سے جڑے لوگوں سے فیس پر بات کرتے ہوئے موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے دیکھے جا سکتا ہے۔ اس کے بعد کرسی پر بیٹھی خاتون سرپرست کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگتی ہیں۔ اس ویڈیو کو ہم نے ان ویڈ ٹول میں اپ لوڈ کر کے کئی اسکرین شاٹ نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج میں سرچ کرنا شروع کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں یہی ویڈیو جنتا کی آواز نام کی ویب سائٹ پر ایک خبر کے ساتھ ملی۔ خبر میں ، پٹنہ میں بشپ کے اسکاٹ گرلز اسکول کی ہیڈماسٹریس نے اسکول کی فیسوں کو لے کر گستاخی کرتے ہوئے ایک خاتون سرپرست کا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ تب حکومت نے اسکول انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا۔ آپ پوری خبریں یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ معاملہ کی حقیقت جاننے کے لئے وشواس نیوز نے دینک جاگرن پٹنہ کے آن لائن انچارج آلوک سے بات کی۔ انہوں نے ہمیں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پٹنہ کے بشپ اسکاٹ اسکول کا ویڈیو ہے۔ معاملہ لاک ڈاؤن کے دوران سرپرستوں سے بچوں کا ٹرانسپورٹ چارج مانگنے پر اسکول کی ڈائریکٹر کے ایک سرپرست سے ہوئے تنازعہ کا ہے۔ اب باری تھی اس پوسٹ کو گمراہ کن دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے فیس بک صارف بابا احمد حسین کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کو 1669 صارفین فالوو کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس صارف نے اپنے انٹرو میں خود کو ٹی آر ایس پارٹی کا کارکن بتایا ہے، حالاںکہ وشواس نیوز اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کرتا ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں پتہ چلا کہ حیدرآباد کے ڈی اے وی پبلک اسکول کے نام سے وائرل ویڈیو پٹنہ کا ہے۔ لاک ڈاؤن میں فیس کو لے کر خاتون سرپرست اور اسکول کے ڈائریکٹر سے جھگڑے کی یہ ویڈیو اب کچھ لوگوں نے حیدرآباد کے نام پر وائرل کر رہےہیں۔ ہماری جانچ میں وائرل پوسٹ گراہ کن ثابت ہوئی ۔ - Claim Review : ‘See the conduct of DAV PUBLIC SCHOOL Kukatpally, #Hyderabad, The Principal & School staff have looted the parents. Please circulate this video to be reached by ministry of Education and KTR for necessary action.’ - Claimed By : FB user- Baba Ahmedhussain - Fact Check : گمراہ کن مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software