About: http://data.cimple.eu/claim-review/a8606420a51f38c1d04d492d025874758cc16141e32be40415571024     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim گرفتار کئے گئے اسرائیلی کمانڈر کی تصاویر۔ Fact وائرل کولاج میں موجود دونوں تصاویر کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ تقریباً تین ہفتوں سے جاری اسرائیل فلسطین تنازعہ کے درمیان اسرائیل نے جمعہ کی رات غزہ پر بمباری کا آغاز کر دیا۔ حملے کے درمیان غزہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ دریں اثناء سوشل میڈیا پر دو تصاویر کا ایک کولاج شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی کمانڈر کو حماس کے جنگجوؤں نے گرفتار کر لیا ہے۔ ایک فیس بک صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “مشہور اسرائیلی کمانڈر ذلت و خواری کے عالم میں گرفتار ہوگیا”۔ گرفتار کئے گئے اسرائیلی کمانڈر کے کولاج کی تحقیقات کے لئے نیوز چیکر نے سب سے پہلے بائیں جانب والی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ تب ہمیں بی بی سی ہندی کی ویب سائٹ پر 13 اپریل 2022 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ہوبہو تصویر ملی۔ بی بی سی ہندی کی رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کے دوران یوکرین کی سکیورٹی ایجنسی ایس بی یو نے یہ تصویر پوسٹ کی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے روس کے حمایت یافتہ مفرور سیاستدان وکٹر میدویدچوک کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر ژیلینسکی نے بھی روس سے اپیل کی تھی کہ وہ وکٹر میدویدچک کے بدلے ان کی قید میں موجود لڑکوں اور لڑکیوں کو رہا کرے ۔ مزید تحقیقات کے دوران ‘نیو یارک پوسٹ‘ کی ویب سائٹ پر 13 اپریل 2022 کو شائع ہونے والی رپورٹ میں بھی وہی تصویر ملی جسے اسرائیلی کمانڈر کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ یوکرین نے وکٹر میدویدچوک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا، اور میدویدچوک کے بدلے یوکرین کے قیدیوں کو رہا کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔ رشین ٹوڈے کے مطابق وکٹر کو بعد میں آزاد بھی کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد ہم نے دائیں جانب والی تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا ۔ جہاں ہمیں یہ تصویر واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں ملی۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ اسرائیل کے سابق میجر جنرل یائر گولن ہیں۔ مزید تحقیقات کرنے پر ہمیں یائر گولن کا ایکس ہینڈل ملا، جس میں انہوں نے اسرائیل وزیر اعظم نتن یاہو سے متعلق پوسٹ بھی کیا ہوا ہے۔ ہماری تحقیقات میں ملنے والے شواہد سے ثابت ہوا کہ گرفتار کئے گئے اسرائیلی کمانڈر کا بتا کر شیئر کی گئی دونوں تصاویر ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ بائیں جانب والی تصویر روس کے حمایت یافتہ مفرور سیاستدان وکٹر میدویدچوک کی ہے اور دوسری یائر گولن کی ہے، جنہیں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ Our Sources Article Published by BBC Hindi on 13th April 2022 Article Published by New York Post on 12th April 2022 Article Published by RT on 11th Jan 2023 Washington Institute Report Yair Golan official X Account نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔ Mohammed Zakariya May 1, 2024 Mohammed Zakariya November 28, 2023 Mohammed Zakariya November 9, 2023
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 10 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software