About: http://data.cimple.eu/claim-review/ae991e7ab839d760db23ee9d593df69ff159ababa5dc9b3a99154c3f     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: کراچی کے ایم اے جناح روڈ کے نام پر وائرل ہو رہی برفباری کی تصویر، کابل کے دارالامان روڈ کی ہے وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ کراچی کے ایم اے جناح روڈ کے نام سے وائرل کی جا رہی برفباری کی تصویر افغانستان کے کابل کی پرانی تصویر ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Dec 4, 2020 at 05:08 PM - Updated: Dec 4, 2020 at 05:34 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک سڑک کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ہر طرف برف ہی برف کو دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ مذکورہ تصویر پاکستان کراچی کے ایم اے جناح روڈ کی ہے۔ وشواس نیوز نے وائرل تصویر کی جانچ کی اور ہم نے پایا کہ وائرل کی جا رہی برفباری کی تصویر کراچی کی نہیں بلکہ افغانستان کی پرانی تصویر ہے جسے موسم سرما کے دوران امن صداقت نام کے فوٹو گرافر نے کابل کی دارالامان روڑ پر کھینچا تھا۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ ٹویٹر صارف ’حسن نقوی‘ نے برفباری کی تصویر کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’کراچی میں شدید سرد موسم سرما کی پہلی برفباری ایم اے جناح روڑ پر 3 فٹ برف کافی گاڑیاں برف میں پھنس گئی، امرجنسی نافذ‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال حقیقت کی جانب اپنی تفتیش کا آغاز کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے وائرل تصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کے کیا، اور ہمارے ہاتھ امن صداقت نام کے فیس بک صارف کا اکاؤنٹ لگا۔ انہوں نے مذکورہ تصویر کو فروری 2019 میں شیئر کرتے ہوئے اسے کابل کی دارالامان روڈ کا بتایا ہے۔ ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کے نام کا واٹر مارک بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پروفائل میں دی گئی انٹرو کے مطابق امن صداقت افغانستان کے ایک فوٹو گرافر ہیں۔ نیچے اصل اور وائرل تصویر کے درمیان فرق کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اب وشواس نیوز نے تصویر کو کھینچنے والے فوٹوگرافر امن صداقت سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ ان کی کھینچی گئی تصویر اور اس کا کراچی سے منسلک دعوی شیئر کیا۔ جس پر انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’’یہ تصویر میں نے ہی موسم سرما میں کابل کی’ہسٹروریکل دارالامان پیلس‘ کی چھت سے دارالامان روڈ کی کھینچی تھی‘‘۔ مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’کسی تصویر کو حقیقت مان کر شیئر کرنے سے پہلے لوگوں کو سوچنا چاہئے اور اس طرح کی فرضی خبریں نہیں پھیلانی چاہئے‘‘۔ نیو یارک ٹائمس میں 2017 میں شائع ہوئی ایک خبر میں بھی کابل کی دارالامان روڈ کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واضح ہو چکا تھا کہ وائرل کی جا ہی تصویر کابل کے دارالامان روڈ کی ہے۔ اب ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا کراچی میں اس سال برفباری ہوئی ہے۔ ہم نے پایا کہ اس سال موسم سرما کا کراچی کا سب سے کم درجہ حرارت 10 سلسیئس رہا ہے۔ مزید تصدیق اور معلومات حاصل کرنے کے لئے جاگرن نیو میڈیا کے سینئر ایڈیٹر پرتیوش رنجن نے پاکستان کی سینئر صحافی لبنیٰ جرار نقوی سے رابطہ کیا اور لبنیٰ نے بتایا کہ،’’یہ تصویر کراچی کے ایم اے جناح روڈ کی نہیں ہے۔ کراچی میں عام طور پر برفباری نہیں ہوتی ہے‘‘۔ کراچی کے ایم اے جناح روڈ کی تصاویر کو ہم نے گیٹی ایمجس پر سرچ کیا۔ یہ تصاویر وائرل کی جا رہی سڑک کی تصویر سے بالکل مختلف نظر آئی۔ اب باری تھی اس تصویر کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے ٹویٹر صارف ’حسن نقوی‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف نے اکتوبر 2020 کو ٹویٹر جوائین کیا ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ کراچی کے ایم اے جناح روڈ کے نام سے وائرل کی جا رہی برفباری کی تصویر افغانستان کے کابل کی پرانی تصویر ہے۔ - Claim Review : صارفین تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں کہ مذکورہ تصویر پاکستان کراچی کے ایم اے جنہ روڈ کی ہے۔ - Claimed By : Hassan Naqvi - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software