About: http://data.cimple.eu/claim-review/bb1ffe989fa7a88e485a9b26a6752004f053a88aea4c053578c65696     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: کورونا ویکسین میں چپ ہونے کا دعوی کر رہے مذہبی رہنما پاکستانی ہیں، ہندوستانی نہیں ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ ویڈیو میں دکھ رہے شخص کوئی ہندوستانی مولوی نہیں ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کے اسلامک اسکالر کوکب نورانی کا ہے۔ - By: Pallavi Mishra - Published: Jan 10, 2021 at 01:10 PM - Updated: Jan 20, 2021 at 05:03 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ہو رہا ہے، جس میں ایک شخص کورونا ویکسین میں چپ ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اس ویکسین سے انسان کو کنٹرول کیا جائےگا۔ سوشل میڈیا پر لوگ اس شخص کو ہندوستان کا بتا کر شیئر کر رہے ہیں۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کے مذہبی رہنما کوکب نورانی کا ہے۔ کیا ہو رہا ہے وائرل؟ وائرل ویڈیو میں اس شخص کو بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ’’یہ جو ویکسین بنانی ہے، اس کی دوا، انجیکشن بنانا ہے۔ اس میں وہ ایسی چیز ڈالنا چاہ رہے ہیں کہ آپ کا مزاج قابو کر پائیں۔ آپ کے مزاج پر قابو پا لیں گے۔ وہ جو چاہیں گے وہی آپ سوچیں گے، جو آپ چاہیں گے نہیں سوچ پائیں گے۔ اس میں وہ ایک چپ ڈالنا چاہ رہے ہیں بہت چھوٹی سی۔ وہ لگانا لازمی کر دیں گے‘‘۔ پوسٹ کے ڈسکرپشن میں لکھا ہے، ’یہ ہیں ہندوسان کے ’منا بھائی ویکسین اسکالر‘ کا اسلامک ورژن، کہتے ہیں ویکسین میں چپ لگی ہے، سب کا مزاج قابو کر لیں گے‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے اس ویڈیو کے ان ویڈ ٹول کی مدد سے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ اس جانچ میں ہماے ہاتھ 2جون 2020 کو شائع ’اردو ڈاٹ سیاست ڈاٹ پی کے‘ کی ایک خبر لگی۔ اردو ڈاٹ سیاست ڈاٹ پی کے ایک پاکستانی نیوز ویب سائٹ ہے۔ خبر میں یہ وائرل ویڈیو ایمبیڈیڈ تھا۔ یہاں اس شخص کی شناخت پاکستان کے مذہبی رہنما کوکب نورانی کے طور پر بتائی گئی تھی۔ خبر کے مطابق، کوکب نورانی نے کراچی کی ایک مسجد میں لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہی تھیں۔ ہمیں اس ہمیں ویڈیو کا بڑا ورژن 29 مئی 2020 کو یوٹیوب چینل ’اسلامک لیکچرس آفیشیئل‘ پر بھی اپلوڈیڈ ملا۔ یہاں بھی اس شخص کی شناخت پاکستانی اسکالر کوکب نورانی ہی بتائی گئی تھی۔ اس موضوع پر مزید تصدیق حاصل کرنے کے لئے آل انڈیا تنظیم علماء اسلام کے دہلی ریاست کے جنرل سیکریٹری ضغیر احمد سے بات کی۔ انہوں نے بتایا، ’’یہ اسکلامک اسکالر کوکب نورانی ہیں۔ وہ ہندوستانی نہیں، پاکستانی ہیں‘‘۔ اس پوسٹ کو ’آسمانی کتاب‘ نام کے فیس بک پیج کے ذریعہ شیئر کیا تھا۔ اس پیج کے کل 38,744 فالوورس ہیں۔ نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ ویڈیو میں دکھ رہے شخص کوئی ہندوستانی مولوی نہیں ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کے اسلامک اسکالر کوکب نورانی کا ہے۔ - Claim Review : سوشل میڈیا پر لوگ اس شخص کو ہندوستان کا بتا کر شیئر کر رہے ہیں۔ - Claimed By : आसमानी क़िताब - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software