About: http://data.cimple.eu/claim-review/bc7f4d40fe7613f207c1bf9d654921a3303ab6a40714a2942aaec608     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim مسجد اقصی پر اسرائیلی حملے کے بعد لبنان کے جوابی حملے کا منظر۔ Fact لبنان کے اسرائیل پر حالیہ حملے سے اس ویڈیو کا کوئی تعلق نہیں، بلکہ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں کپڑوں کے بازار میں لگی آگ کی ہے۔ گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا گیا۔ جس کے بعد لبنان نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں عمارتوں میں بھیانک آگ لگی ہوئی نظر آرہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے یہ ویڈیو لبنان کی جانب سے اسرائیل پر کئے گئے حالیہ جوابی حملے کی ہے۔ لبنان کے اسرائیل پر حالیہ حملے کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈِیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں متعدد نیوز ویب سائٹس کے لنک فراہم ہوئیں۔ دی گارجئن اور فسٹ پوسٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر رواں ماہ کی 4 تاریخ کو اپلوڈ شدہ وہی ویڈیو ملی۔ جسے ان دنوں لبنان کے اسرئیل پر حملے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ دی گارجین کے مطابق یہ ویڈیو بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں موجود ایک کپڑا مارکیٹ میں لگی آگ کی ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں ایسوسی ایٹ پریس کی ویب سائٹ پر بھی وائرل ویڈیو کے کئی فریم کے ساتھ شائع 4 اپریل 2023 کی رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق ڈھاکہ کے مشہور بنگا بازار میں رواں ماہ کی 4 تاریخ کو صبح کے 6 بجکر 10 منٹ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ فائر فائٹر کے 47 یونٹس کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ 7 اپریل 2023 کو شائع شدہ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق اس حادثے میں 5000 دکانیں خاکستر ہو گئیں تھیں۔ بنگا بازار ایک ہول سیل کپڑوں کی مارکیٹ ہے۔ اس حوالے سے دیگر نیوز ویب سائٹ نے بھی وائرل ویڈیو کو ڈھاکہ کے بنگا بازار میں لگی آگ کا بتاکر خبریں شائع کیں ہیں۔ رپورٹس یہاں، یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ اب یہ واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو کا لبنان کے اسرائیل پر حالیہ حملے سے تعلق نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ کے اندر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کی اس تصویر کی کیا ہے حقیقت؟ اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ لبنان کے اسرائیل پر حالیہ حملے کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو دراصل بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کے کپڑے مارکیٹ میں لگی بھیانک آتشزدگی کی ہے۔ Our Sources Reports published by The Guardian, Firstpost and APNews on 04 April 2023 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software