About: http://data.cimple.eu/claim-review/bedb06007a915467e1ad44433795c779faf2d3bbbb612de9cdc9782b     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: ٹیسلا کی فلائنگ کار کے لانچ ہونے کا دعوی فرضی، ایلون مسک کی تصاویر ایڈیٹڈ ہیں وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر اصل نہیں ہے بلکہ انہیں ترمیم کر کے بنایا گیا ہے۔ وہیں ایلون مسک نے فلائنگ ٹیسلا پروٹوٹائپ لانچ نہیں کیا ہے یہ دعوی بھی غلط ہے۔ حالاںکہ 25 فروری کو کیلیفورنیا کی کمپنی ایلف ایرو ناٹکس نے ایک فلائنگ کار کے ماڈل کی فوٹیج جاری کی ہے۔ By: Umam Noor - Published: Feb 28, 2025 at 04:37 PM - نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر دو تصاویر کا ایک کولاج وائرل ہو رہا ہے جس میں ایلون مسک کو کچھ ہوا میں نظر آرہی گاڑیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ ایلون مسک نے دنیا کی پہلی فلائنگ ٹیسلا پروٹو ٹائپ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے لانچ کیا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر اصل نہیں ہے بلکہ انہیں ترمیم کر کے بنایا گیا ہے۔ وہیں ایلون مسک نے فلائنگ ٹیسلا پروٹوٹائپ لانچ نہیں کیا ہے یہ دعوی بھی غلط ہے۔ حالاںکہ 25 فروری کو کیلیفورنیا کی کمپنی ایلف ایرو ناٹکس نے ایک فلائنگ کار کے ماڈل کی فوٹیج جاری کی ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’ایلون مسک نے دنیا کی پہلی فلائنگ ٹیسلا پروٹو ٹائپ کی نقاب کشائی کی۔ ایک انقلاب جس نے دنیا کو دنگ کر دیا‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے پہلی تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ تصویر ہمیں کسی بھی قابل اعتماد نیوز ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نہیں ملی۔ سرچ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے صرف ایلون مسک کی فوٹو کو کراپ کر کے سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ایلون مسک کی یہ تصویر ڈیلی میل ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے کی ویب سائٹ پر 11 ستمرب 2020 کو شائع ہوئے آرٹیکل میں ملی۔ خبر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، یہ تصویر جرمنی کے برلن کی ہے۔ وائرل پوسٹ میں استعمال کی گئی تصویر کو غور سے دیکھنے پر صاف پتہ چلتا ہے کہ دونوں ایک ہی ہیں۔ وائرل ہو رہی دوسری تصویر کو سرچ کئے جانے پر بھی ہمیں یہ فوٹو کسی قابل اعتماد ویب سائٹ پر نہیں ملی۔ پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ایلون مسک کی فلائنگ ٹیسلا پروٹو ٹائپ کے بارے میں سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں اس معاملہ سے متعلق کوئی پختہ معلومات حاصل نہ ہو سکی۔ نیوز سرچ میں ہمیں ہمیں اکنامک ٹائمز کی 25 فروری 2025 کی ایک خبر ملی، جس کے مطابق، کیلی فورنیا کی کمپنی ایلف ایروناٹکس نے سڑک پر اڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ کمپنی نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں اس اہم کامیابی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں ماڈل زیرو پروٹوٹائپ کو دوسری گاڑی پر گزرنے سے پہلے ایک عام کار کی طرح گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وہیں اس گاڑی کی قیمت تقریبا ڈھائی کروڑ ہے۔ اس معاملہ سے متعلق خبر سی این این کی ویب سائٹ پر بھی پڑھی جا سکتی ہے۔ وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں ویڈیو ٹیم سے ٹیک اور آٹو کوور کرنے والے پروڈیوسر کرن راوت سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ایلون مسک نے فلائنگ کار لانچ نہیں کی ہے یہ دعوی بالکل غلط ہے۔ اور اگر مسک ایسا کچھ کریں گے تو وہ ایسپیس ایکس کے ذریعہ کریں گے ٹیسلا کے نہیں۔ اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔ وہیں صارف کو 51 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر اصل نہیں ہے بلکہ انہیں ترمیم کر کے بنایا گیا ہے۔ وہیں ایلون مسک نے فلائنگ ٹیسلا پروٹوٹائپ لانچ نہیں کیا ہے یہ دعوی بھی غلط ہے۔ حالاںکہ 25 فروری کو کیلیفورنیا کی کمپنی ایلف ایرو ناٹکس نے ایک فلائنگ کار کے ماڈل کی فوٹیج جاری کی ہے۔ Claim Review : ایلون مسک نے دنیا کی پہلی فلائنگ ٹیسلا پروٹو ٹائپ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے لانچ کیا ہے۔ - Claimed By : FB User- Nasar Iqbal Sardar Khan Official-Page - Fact Check : جھوٹ - مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software