About: http://data.cimple.eu/claim-review/bfabdfab86c38d61fd768414d92f961da72f74a0436e393c8a0a8115     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check Claim دہلی جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ Fact شاہی امام احمد بخاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبر فرضی ہے۔ امام بخاری اور دہلی بی جے پی کے ورکنگ صدر کی جانب سے اس دعوے کو خارج کیا گیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات آنے والے ہیں اور ایسے میں سیاسی رہنماؤں کی پارٹی تبدیل کرنے کا عمل بھی شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی مشہور شخصیات بھی سیاست میں قسمت آزمائی کے لئے میدان میں آ جاتے ہیں۔ اسی کے پیش نظر ان دنوں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دہلی جامع مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس دعوے کے ساتھ ایک ویڈیو بھی فیس بک اور ٹویٹر پر شیئر کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں دہلی جامع مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری بی جے پی کے ممبر اسمبلی ہرش وردھن کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیچھے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی لیڈروں کا بینر ہے۔ بی جے پی لیڈر ہرش وردھن وہیں سامنے کھڑے ہیں۔ ویڈیو میں احمد بخاری کو پھولوں کے ہار پہنتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اب اسی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شاہی امام احمد بخاری بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔ شاہی امام احمد بخاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کے حوالے سے ہم نے گوگل پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق ای ٹی وی بھارت پر 15 مارچ 2023 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس میں شاہی امام احمد بخاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبر کو فرضی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ وائرل ویڈیو سینٹرل دہلی کے جامع مسجد میں سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن اور شاہی امام احمد دیگر مقامی لوگوں کی موجودگی میں ایک بیت الخلاء کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ جہاں ایک شخص نے شاہی امام کے گلے میں پھولوں کا مالا پہنایا تھا، جس پر بغل میں کھڑے ڈاکٹر ہرش وردھن بھی تالیاں بجاتے ہوئے نظر آئے تھے۔ لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ شاہی امام زندہ باد کے نعرے لگائے تھے، وہیں اس دوران احمد بخاری نے بھی ہرش وردھن کی تعریف کی تھی۔ اس کے علاوہ ہمیں بی جے پی لیڈر ہرش وردھن کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بھی وائرل ویڈیو ملا۔ لیکن اس میں کہیں بھی شاہی امام احمد بخاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کا ذکر نہیں کیا ہے۔ مزید تحقیقات کے لئے نیوز چیکر کی ٹیم نے دہلی جامع مسجد کے نائب پی آر او محمد اسرارالحق سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ “دہلی جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری بی جے پی میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ جس ویڈیو کے ساتھ ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ دراصل جامع مسجد میں بیت الخلاء کی بنیاد کے پیش نظر منعقد پروگرام کی ہے، جہاں بی جے پی لیڈر ہرش وردھن بھی موجود تھے”۔ اس کے علاوہ نیوز چیکر کی ٹیم نے دہلی بی جے پی کے ورکنگ صدر ویریندر سچدیوا سے امام بخاری کے بی جے پی میں شامل ہونے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے بھی واضح کیا کہ شاہی امام احمد بخاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبر فرضی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا دہلی کے قاضی نے ہندوؤں کو دی دھمکی؟ 3 سال پرانی ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ شاہی امام احمد بخاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبر فرضی ہے۔ جس ویڈیو کے ساتھ ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے وہ دراصل جامع مسجد میں بیت الخلاء کی بنیاد کے پیش نظر منعقد پروگرام کی ہے، جہاں بی جے پی لیڈر ہرش وردھن بھی موجود تھے۔ Our Sources Report published by ETv Bharat on 15 March 2023 Tweets of Dr Harshwardhan, posted on March 11, 2023 Quotes of PRO of Jama Masjid and Delhi BJP working president نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software