About: http://data.cimple.eu/claim-review/c2ad117be339b16e19aaeb5d812aade33b0e6ada6fa2a7bd0d340904     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check: ٹی ڈی پی اتحاد کے آندھرا پردیش میں رضاکارانہ نظام میں تبدیلی لانے کا فرضی دعویٰ وائرل آندھرا پردیش میں تلگو دیشم پارٹی کی قیادت میں نو تشکیل شدہ مخلوط حکومت مبینہ طور پر ریاست کے رضاکارانہ نظام میں اہم تبدیلیاں لا رہی ہے۔ پچھلی وائی ایس آر سی پی حکومت نے ریاست میں رضاکارانہ نظام لاگو کیا تھا Claim :آندھرا پردیش میں حلف لینے والی نئی حکومت ریاست کے رضاکارانہ نظام میں تبدیلیاں لا رہی ہے Fact :آندھرا پردیش میں ٹی ڈی پی کی اتحادی حکومت نے رضاکارانہ نظام میں تبدیلی کا کوئی اعلان نہیں کیا رضاکارانہ نظام 2019 میں اس وقت کی حکمراں جماعت وائی ایس آر سی نے متعارف کرایا تھا، پارٹی نے 50 گھرانوں کی نگرانی کے لئے ایک ایک رضاکار کو متعین کیا تھا تاکہ استفادہ کنندگان کو انکی چوکھٹ تک فلاحی پنشن اور دیگر اسکیموں کے فوائد فراہم کی جا سکیں۔ اپوزیشن این ڈی اے اتحاد نے انتخابات سے قبل الزام لگایا تھا کہ وائی ایس آر سی پی نے اس رضاکارانہ نظام کو اپنے سیاسی فائدے کے لئے استعمال کیا۔ آندھرا پردیش میں 2024 کے اسمبلی انتخابات میں ٹی ڈی پی- جن سینا اور بی جے پی اتحاد کی کامیابی کے بعد، ایک پیغام سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تشکیل پانے والی حکومت وائی ایس آر سی پی حکومت کے ذریعہ قائم کردہ رضاکارانہ نظام میں تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔ تلگو میں وائرل طویل پیغام اسطرح ہے “*వాలంటరీ వ్యవస్థలో మార్పులు* *ప్రతి గ్రామంలో ఐదుగురు మాత్రమే వాలంటరీలు* * ఇప్పుడున్న 5000 జీతాన్ని పదివేల రూపాయలకు పెంపు * కొత్తగా నోటిఫికేషన్ ఇవ్వనున్న ఆంధ్రప్రదేశ్ ప్రభుత్వం * డిగ్రీ ఉత్తీర్ణత చెంది 1994నుండి 2003 వరకు వయసు వయోపరిమితి * గ్రామ పరిధిలోనే కాకుండా మండల పరిధిలో విధులుకు హాజరు అవ్వవలెను * వాలంటరీ సచివాలయ సిబ్బంది వ్యవస్థ గ్రామ సర్పంచుల ఆధీనంలో పూర్తి అధికారం * ప్రతి గ్రామానికి సంక్షేమ నిధి * ప్రతి నెల ఇచ్చే పెన్షన్ దారులకు నేరుగా బ్యాంక్ ఖాతాలో జమ చేయబడును * సచివాలయ సిబ్బంది ప్రతి ఇంటికి ప్రాతినిధ్యం వహించడం జరుగును. #TDP ترجمہ: "رضاکارانہ نظام میں تبدیلیاں* *ہر گاؤں میں صرف پانچ رضاکار* * موجودہ تنخواہ 5,000 سے بڑھا کر دس ہزار روپئے کریں * حکومت آندھرا پردیش ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کرے گی * امیدواروں کو ڈگری پاس ہونا لازمی ہوگا اوران کا سن پیدائش 1994 اور 2003 کے درمیان ہونا چاہئے * نہ صرف گاؤں بلکہ منڈل میں بھی فرائض انجام دینے ہوں گے * رضاکار اور سکریٹریٹ کا عملہ پوری طرح سے گاؤں کے سرپنچوں کے زیر کنٹرول ہوگا * ہر گاؤں کے لئے ویلفیئر فنڈ * ہر مہینے پنشن براہ راست استفادہ کنندگان کے بینک کھاتوں میں جمع کرائی جائے گی * سکریٹریٹ کا عملہ ہر گھر کی نمائندگی کرے گا۔ #TDP" فیکٹ چیک: یہ دعویٰ غلط ہے۔ آندھرا پردیش میں رضاکارانہ نظام میں تبدیلی کے بارے میں ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ جب ہم نے تمام مین اسٹریم میڈیا ویب سائٹس پر اس سے متعلق خبر کو سرچ کیا تو ہمیں آندھرا پردیش کے رضاکارانہ نظام میں تبدیلیوں کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی۔ ہمیں کچھ ایسی رپورٹس بھی ملی ہیں جو اس دعوے کی تردید کرتی ہیں۔ دیشا ڈیلی کے مطابق رضاکارانہ نظام سے وابستہ اعلیٰ عہدیداروں نے اس خبر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ نظام میں کلیدی تبدیلیاں لانے کی جاری مہم میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اس بارے میں کوئی سرکاری اطلاع نہیں ہے اور وہ جعلی خبروں پر یقین نہیں کرتے۔ نو تشکیل شدہ حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ آیا رضاکاروں کی بھرتی کے لئے عمر کی متعینہ حد میں تبدیلی لانے چاہئَے۔ موجودہ میعارات کے مطابق، ملازمت کیلئے رضاکار کا سن پیدائش 1994 سے 2003 کے بیچ ہونا لازمی ہے۔ وے 2 نیوز نے حکام کی جانب سے اس دعوے کی تردید کی خبر بھی شائع کی۔ لہٰذا یہ دعویٰ فرضی ہے کہ مستقبل میں رضاکارانہ نظام میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی۔ تاہم نئی حکومت کی جانب سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software