About: http://data.cimple.eu/claim-review/c43c93b71dca06930fef534cc2dbf4f6511a83de679dd5bc74c6444d     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: دلیپ کمار نے وقف کے نام نہیں کی کوئی پراپرٹی، وائرل دعوی غلط ہے وشواس نیوز نے اپنی پرتال میں پایا کہ وائرل دعوی غلط ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے اداکار دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی اور وقف بورڈ مہاراشٹرا کے سی ای او انیس شیخ نے بھی وائرل کئے جا رہے دعوی کو تردید کی ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Jul 10, 2021 at 05:20 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ گزشتہ روز بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کی ہوئی موت کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ دلیپ کمار یعنی یوسوف خان نے اپنے انتقال سے قبل 98 کروڑ کی جائداد وقف بورڈ کو عطیہ کر دی ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پرتال میں پایا کہ وائرل دعوی غلط ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے اداکار دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی اور وقف بورڈ مہاراشٹرا کے سی ای او انیس شیخ نے بھی وائرل کئے جا رہے دعوی کو تردید کی ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک صارف’ سنجے کمار‘ نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’یوسف خان عرف دلیپ کمار گزر گئے، جیتے جی بن کر ہندووں کا کھایا اور مرتے وقت 98 کروڑ کی جائداد وقف بورڈ کو عطیہ کر گئے ۔ سب جہادی ہیں‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال بدھ کے روز دلیپ کمار کا ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں انتقال ہوا تھا اور اسی کے بعد سے ان سے جڑ پوسٹ وائرل ہونی شروع ہو گئی ہے۔ پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے سب سےپہلے وائرل دعوی کو نیوز سرچ کے ذریعہ تلاش کرنے کی کوشش کی۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ ایسے کوئی خبر نہیں لگی، جو اس دعوی کو صحیح ثابت کرتی ہو کہ دلیپ کمار نے اپنی جائداد کا کچھ حصہ یا 98 کروڑ کی جائداد وقت بورڈ کے نام کر دی ہو۔ پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے دلیپ کمار کے قریبی اور ان کے ترجمان فیصل فاروق سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ سے جڑی جانکاری حاصل کرنی چاہی۔ فیصل نے ہماری ساتھ ایس ایم ہاسک سلیئر کا ٹویٹ شیئر کیا، جس میں ان کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ، ’وائرل پوسٹ بالکل غلط ہے۔ اس کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے‘‘۔ وشواس نیوزنے تصدیق کے لئے وقف بورڈ مہاراشٹرا کے سی ای او انیس شیخ سے بھی رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ دلیپ کمار کے ذریعہ وقف بورڈ کو جائداد عطیہ کرنے کا دعوی غلط ہے۔ ان کے یا کسی بھی وقت بروڈ کے ممبر کے پاس ایسی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف سنجے کمار کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ پانی پت سے تعلق رکھنے والے اس صارف نے خود کو ایک سیاسی جماعت کا ممبر بتایا ہوا ہے۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پرتال میں پایا کہ وائرل دعوی غلط ہے۔ وشواس نیوز سے بات کرتے ہوئے اداکار دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی اور وقف بورڈ مہاراشٹرا کے سی ای او انیس شیخ نے بھی وائرل کئے جا رہے دعوی کو تردید کی ہے۔ - Claim Review : یوسف خان عرف دلیپ کمار گزر گئے، جیتے جی بن کر ہندووں کا کھایا اور مرتے وقت 98 کروڑ کی جائداد وقف بورڈ کو عطیہ کر گئے - Claimed By : Sanjay Kumar Chugh - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software