About: http://data.cimple.eu/claim-review/c958b245aa978599cd1dca11a7e753ee21c6c40463bbfda129a94753     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check پاکستان میں 23 جنوری 2023 کو بجلی کی ترسیلی لائنز میں خرابی کی وجہ سے بجلی کا بحران پیدا ہوا، جس عوام نے سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت مخالف پوسٹ شیئر کیں۔ اس دوران ایک پاکستان کے مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر احسن اقبال کا بیان جس میں وہ حکومت کو نااہل اور نالائق قرار دے رہے ہیں بھی وائرل ہوا۔ اس ویڈیو بیان سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے حالیہ بجلی کٹوتی پر اپنی ہی حکومت پر تنقید کی۔ شمیم محمد پی ٹی آئی نامی صارف نے اپنے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل سے احسن اقبال کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 23 جنوری کو پاکستان میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد احسن اقبال نے مذکورہ بیان دیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ بجلی کے اچانک بریک ڈاون پر مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر توانائی احسن اقبال کا اہم بیان۔ ان کے علاوہ اس ویڈیو کو متعدد صارفین نے شیئر کیا ہے، جس کا آرکائیو لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ احسن اقبال کی ویڈیو کو فیس بک اور یوٹیوب پر بھی متعدد صارفین نے پاکستان میں حالیہ بجلی بریک ڈاؤن کا بتاکر شیئر کیا ہے۔ وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کے ساتھ ہم نے “بجلی کے بدترین شٹ ڈاؤن نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ حکومت نااہل ہے:احسن اقبال” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں جیو نیوز اردو کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 10 جنوری 2021 کی ایک ویڈیو رپورٹ میں رہنما (ن) لیگ احسن اقبال کے مذکورہ بیان کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی دور حکومت میں ہوئے بجلی شٹ ڈاؤن کو لے کر پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جیو نیوز کی اس رپورٹ میں احسن اقبال عمران خان کا نام لیتے ہوئے بھی سنائی دے رہے ہیں۔ مذکورہ رپورٹ سے واضح ہوا کہ ویڈیو پرانی ہے اور اس کے ایک حصے کو ایڈیٹ کرکے شیئر کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سابق وزیر توانائی احسن اقبال کی مذکورہ ویڈیو پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی موجود ہے۔ جس میں وہ عمران حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ پاکستان میں بجلی کے بریک ڈاون پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے اپنی ہی اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا ہے۔ ویڈیو پرانی ہے اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں ہوئے بجلی شٹ ڈاؤن پر دئے گئے ان کے بیان کی ہے۔ Our Sources Video report published by Geo news on 10 jan 2021 Facebook post by PMLNSPunjab on 10 jan 2021 نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044 Mohammed Zakariya February 12, 2025 Mohammed Zakariya February 11, 2025 Mohammed Zakariya February 10, 2025
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software