About: http://data.cimple.eu/claim-review/cc970277a733bd923ab0eb42b2b2d546c8213e189f9309f56b67362a     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check Contact Us: checkthis@newschecker.in Fact checks doneFOLLOW US Fact Check ہندوستان کے میگھالیہ میں حیرت انگیز لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر تیس سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔جس میں پہاڑ اپنی جگہ سے کھسکتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ویڈیو میں ایک موٹرسائیکل سوار بھی لینڈسلائیڈنگ کی چپیٹ میں آتا ہوا نظر آرہا ہے۔این کے اگروال نامی ٹویٹر یوزر نے دعویٰ کیا ہے کہ وائرل ویڈیومیگھالیہ کا ہے۔واضح رہے کہ وائرل ویڈیو سوشل میڈیاکے دیگر پلیٹ فارم پر مختلف دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔جس کا آرکائیو درج ذیل ہے۔ اے کے اگروال کے ٹویٹ کا آرکائیو۔ انڈیا کرونالوجی نامی فیس بک پیج کے پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔ سہیل انور کے ٹویٹ کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔ ہماری پڑتال سوشل میڈیو پر وائرل ہورہے ویڈیو کی سچائی تک پہونچنے کے لئے سب سے پہلے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا میگھالیہ میں لینڈسلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے یا نہیں؟پھر ہم نے “میگھالیہ لینڈسلائیڈنگ معاملہ” کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسکرین پر ٹائمس ناؤ،شیلانگ ٹوڈے اور فلوڈسٹ نامی نیوز ویب سائٹ پر میگھالیہ لینڈ سلائڈنگ کے حوالے سے خبریں ملیں۔ ٹائمس ناؤ کے مطابق میگھالیہ میں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے چارسو گھر تباہ ہوگئیں ہیں۔جبکہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔وہیں شیلانگ ٹوڈے کے مطابق پانچ سوچونتیس لوگ متاثر ہوئے ہیں اور تقریباً چارسوبیس گھروں کو کافی نقصان پہونچا ہے۔ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہا ہمیں اے این آئی کا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں کچھ تصاویر کے ساتھ میگھالیہ لینڈ سلائڈنگ کا ذکر کیاگیا ہے۔لیکن یہاں بھی ہمیں وائرل ویڈیو کا کوئی سین نظر نہیں آیا۔ مذکورہ خبر سے واضح ہوچکا کہ میگھالیہ میں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔پھر ہم نے وائرل ویڈیو کی حقیقت تک پہچنے کےلیے انوڈ کی مدد سے کچھ کیفریم نکالا اور اسے ریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں یوٹیوب پر ٹی وی ون نامی نیوزچینل پر وائرل ویڈیو والی خبر ملی۔لیکن غیرملکی زبان میں نیوزاینکر اس ویڈیو کے بارے میں بتا رہی تھی۔ جو ہمیں سمجھ میں نہیں آیا۔البتہ ویڈیو کے کیپشن کو پڑھنے کے بعد ایک نام سمجھ میں آیا کہ وائرل ویڈیو ‘سیان جُر’ کا ہے۔ پھر ہم نے (Cianjur) کو گوگل میپ پر سرچ کیا تو پتا چلا کہ یہ جگہ ہندوستان میں نہیں ہے۔بلکہ انڈونیشیاء میں ہے۔جہاں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ گوگل میپ سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو انڈونیشیاء کا ہے۔پھر ہم نے یوٹیوب پر مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں آئی نیوز نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے انڈونیشین زبان میں خبر ملی۔ ان سبھی تحقیقات سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے ٹویٹر پر میگھالیہ پولس کے ٹویٹرہینڈل کو کھنگالا۔جہاں ہمیں وائرل ویڈیو کے حوالے سے پکی خبر ملی۔میگھالیہ پولس نے اس ویڈیو کے بارے میں صاف طور پر لکھا ہے کہ یہ ویڈیو انڈونیشیا کا ہے۔جہاں اپریل ماہ میں لینڈسلائیڈنگ کا معاملہ پیش آیا تھا۔ نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو ہندستان کے میگھالیہ کے قومی شاہراہ کا نہیں ہے۔بلکہ انڈونیشیاء کے شیانگ جُر کا ہے۔ ٹولس کا استعمال انوڈ سرچ ریورس امیج سرچ کیورڈ سرچ یوٹیوب سرچ گوگل میپ فیس بک اورٹویٹر ایڈوانس سرچ نتائج:گمراہ کن نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔ 9999499044 Abrar Bhat November 23, 2022 Mohammed Zakariya October 31, 2022 Mohammed Zakariya February 22, 2020
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Hindi
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 3 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software