About: http://data.cimple.eu/claim-review/cca58af3c5ea62465c5abdf7497cb1505a7a39883eb61786de598e7c     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check: سابق صدر جمہوریہ پرتبھا دیوی سنگھ پاٹل نے وزیراعظم مودی کی تعریف نہیں کی ۔ مودی جی نے ملک ہندوستان کو ایک نئی سمت دی ہے،لیکن میں نے پی ایم مودی جیسا لیڈر کبھی نہیں دیکھا۔‘ Claim :سابق صدر جمہوریہ پرتبھا پاٹل نے وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کی Fact :فرضی بیان گردش میں ہے، سابق صدر پرتبھا پاٹل نے اس طرح کا کوئی بیان نہیں دیا ہے اس پوسٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سابق صدر نے ہندوستانی وزیراعظم مودی کی تعریف کی ہے۔ اس پوسٹ میں اس طرح دعویٰ کیا گیا ہے کہ: ’’ ملک کی سابق صدر محترمہ پرتیبھا پاٹل نے پی ایم مودی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ پرتیبھا پاٹل نے کہا ہے کہ اگرچہ میں کانگریس پارٹی سے ہوں لیکن آج ہندوستان کی سماجی کارکن کے طور پر میں ہندوستانی عوام کو بتانا چاہتی ہوں کہ نریندر مودی ہی وہ واحد شخص ہیں جو ہندوستان کو ایک اچھی قوم بنا سکتے ہیں۔ کیونکہ ان میں ایسے فیصلے کرنے کی صلاحیت ہے جو ہندوستان کے شہریوں کو نئی سمت فراہم کر سکتے ہیں۔ مودی جی نے ملک ہندوستان کو ایک نئی سمت دی ہے، میں نے ملک کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ لیکن میں نے پی ایم مودی جیسا لیڈر کبھی نہیں دیکھا۔‘ فیکٹ چیک: یہ دعویٰ غلط ہے۔ سابق صدر جمہوریہ نے اس طرح کا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ جب ہم نے کی وورڈس ’سابق صدر جمہوریہ پرتبھا پاٹل نے مودی کی تعریف کی‘ اس کے ساتھ تلاش کیا تو ہمیں اس ضمن میں کوئی خبر یا اس سے متعلقہ مضامین دستیاب نہیں ملے۔ لیکن بعدازاں ہمیں اس پر متعدد فیکٹ چیکس اس موضوع پر دستیاب ملے۔ ہم نے ویب سائٹ Presidentofindia.gov.in پر بھی اس بارے میں جاننے کے لیے تلاش کیا تاکہ اس موضوع پر محترمہ پاٹل کی تقریر یا پریس ریلیز ملے۔ چونکہ یہ پوسٹ 2018 سے وائرل ہے، جب ہم نے شائع شدہ حقائق کی جانچ پڑتال کی تو ہمیں معلوم ہوا کہ 'دی کوئنٹ' ویب سائٹ نے وضاحت کے لیے سابق صدر کے دفتر سے رابطہ کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دعویٰ سراسر غلط ہے۔ یہ جھوٹی خبر ہے جو پہلے بھی وائرل ہوئی تھی'۔ اس لیے سابق صدر کی جانب سے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرنے کا دعویٰ کرنے والا پوسٹ غلط ہے۔ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software