About: http://data.cimple.eu/claim-review/dff17f9b00192d9ade3814f451280915e28d3e75acce46e4fb6e1c94     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: تصویر میں نظر آرہے ڈاکٹر کی نہیں ہوئی ہے موت، دبئی میں کرتے ہیں علاج وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ وائرل پوسٹ جھوٹی ہے۔ وائرل پوسٹ میں اسستعمال کی گئی تصویر دہلی کے نہیں، بلکہ دبئی کے ڈاکٹر ریاض عثمان کی ہے۔ وہ حیات ہیں۔ - By: Ashish Maharishi - Published: Mar 30, 2020 at 03:48 PM - Updated: Mar 31, 2020 at 01:06 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا میں ایک ڈاکٹر کی تصویر کو کچھ لوگ وائرل کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ دہلی میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کا علاج کرتے ہوئے ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ وشواس نیوز کی پڑتال میں یہ دعویٰ فرضی نکلا۔ تصویر میں نظر آرہے ڈاکٹر کا نام ریاض عثمان ہے۔ وہ دبئی میں پریکٹس کرتےہیں۔ انہوں نے خود وائرل پوسٹ کو مسترد کیا ہے۔ کیا ہو رہا ہے وائرل؟ فیس بک پیج ’حاجی پور ناؤ‘ نے 26 مارچ کو ایک تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے دعویٰ کیا: ’’دہلی کے ڈاکٹر عثمان ریاض کورونا متاثر لوگوں کی جان بچاتے بچاتے اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ سب کو چھوڑ کر جانے والے پہلے ہندوستانی ڈاکٹر‘‘۔ پڑتال وشواس نیوز نے سب سے پہلے وائرل ہو رہی تصویر کو گوگل رورس امیج میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ اصل تصویر ہمیں ’ہیلدیگو ڈاٹ کام‘ پر ملی۔ یہاں سے ہمیں پتہ چلا کہ تصویر میں دکھ رہے شخص کا نام ڈاکٹر ریاض عثمان ہے۔ وہ دبئی کے ’اسٹر کلینک‘ سے منسلک ہیں۔ اس کے بعد ہم نے سوشل میڈیا میں ریاض عثمان کو اکاونٹ کو سرچ کیا۔ ہمیں فیس بک پر ریاض عثمان کا اکاونٹ ملا۔ اس اکاونٹ کے ذریعہ ہم نے ڈاکٹر ریاض سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ فرضی پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے وشواس نیوز کو بتایا، ’’وائرل پوسٹ میں میری تصویر ہے۔ میں دبئی میں کام کرتا ہوں اور زندہ ہوں۔ یہ واقعی بےحد افسوس ناک ہے کہ کورونا وائرس کی اس جنگ کے دوران کچھ لوگ فرضی خبریں پھیلا رہے ہیں‘‘۔ ڈاکٹر ریاض نے وائرل پوسٹ کو لے کر اپنا بیان فیس بک پر بھی اپ لوڈ کیا۔ پورے بیان کو آپ نیچے پڑھ سکتے ہیں۔ اب ہمیں یہ جاننا تھا کہ کیا کورونا وائرس کے علاج کے دوران کسی ڈاکٹر کی موت ہوئی ہے۔ جب ہم نے مختلف کی ورڈ سے خبروں کو سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ 22 مارچ کو پاکستان مقبوضہ کشمیر کے گلگت علاقہ کے ڈاکٹر اسامہ ریاض کی موت ہوئی تھی۔ ان کی موت کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے دوران انفیکٹڈ ہونے سے ہوئی۔ ڈاکٹر کی موت کی خبر ہندوستانی نیوز ویب سائٹ کے علاوہ پاکستانی اخبار ٹربیون کی ویب سائٹ پر بھی شائع ہوئی تھی۔ پوری خبر آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ اب باری تھی اس فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’حاجی پور ناؤ‘ کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو88,200 صارفین فالوو کرتے ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز کی پڑتال میں پتہ چلا کہ وائرل پوسٹ جھوٹی ہے۔ وائرل پوسٹ میں اسستعمال کی گئی تصویر دہلی کے نہیں، بلکہ دبئی کے ڈاکٹر ریاض عثمان کی ہے۔ وہ حیات ہیں۔ - Claim Review : #दिल्ली के #डॉ_उस्मान_रियाज़ करोना पीडित लोगो की जान बचाते बचाते अब हमारे बीच नही रहे। सबको छोड़कर जाने वाले पहले #भारतीय_डाक्टर - Claimed By : FB Page- Hajipur Now - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 11 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software