About: http://data.cimple.eu/claim-review/e4023b3835b4fadb69dc1f44781d3256fbbd82688d5028bf036c4d26     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: نوجوت سنگھ سدھو نے نہیں کیا، گاندھی جی، جناح اور عمران خان کو لےکر یہ ٹویٹ، دعوی فرضی ہے وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے گاندھی جی، جناح اور عمران خان لکھتے ہوئے ایسا کوئی ٹویٹ (ایکس پوسٹ) نہیں کیا ہے۔ سدھو کے نام سے بنے فین اکاونٹ کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کو اصل سمجھتے ہوئے وائرل کر دیا گیا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Feb 21, 2024 at 09:36 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان میں چل رہی سیاسی ہلچل کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کو گاندھی جی اور جناح کی طرح بتایا ہے۔ وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے گاندھی جی، جناح اور عمران خان لکھتے ہوئے ایسا کوئی ٹویٹ (ایکس پوسٹ) نہیں کیا ہے۔ سدھو کے نام سے بنے فین اکاونٹ کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کو اصل سمجھتے ہوئے وائرل کر دیا گیا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ فیس بک پیج ’کنٹری 92 نیوز’ نے 19 فروری کو وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’گاندھی جی، جناح اور عمران خان۔ نوجوت سنگھ سدھو کا ٹویٹ‘‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نےنوجوت سندھ سدھو کے ویری فائڈ ایکس ہینڈل ’شیری آن ٹاپ‘ پر پہنچے۔ وہاں ہمیں ایسا کوئی ٹویٹ نہیں ملا، جس کا ذکر وائرل پوسٹ میں کیا گیا ہے۔ حالیہ روز میں انہوں نے کسانوں سے متعلق پوسٹ شیئر کی ہیں۔ ڈلیٹ کی ہوئی ایکس پوسٹ کو چیک کرنے کے لئے ہم نے وے بیک مشین میں بھی نوجوت سنگھ سدھو کے ویری فائڈ ہینڈل کو چیک لیکن وہاں بھی ہمیں وائرل پوسٹ ڈلیٹ کی ہوئی نہیں ملی۔ پڑتال کو آگےبڑھاتے ہوئے ہم نے نیوز سرچ کیا، اگر سدھو نے عمران خان کا گاندھی جی اور جناح سے موازنہ کیا ہوتا تو اس معاملہ سے متعلق کوئی نہ کوئی خبر ضرور ملتی۔ حالاںکہ عمران خان پر سدھو پہلے بھی ٹویٹ کر چکے ہیں جنہیں یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔ وائرل پوسٹ کی سرچ میں ہمیں ’نوجوت سنکھ سدھو’ کا ایک فین اکاؤنٹ ملا، جس کی جانب سے یہی وائرل ایکس پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ اس پوسٹ کو 18 فروری 2024 کو کیا گیا ہے۔ وہیں اس پوسٹ کی ویوز سات لاکھ سے زیادہ ہیں۔ اس ہینڈل کی اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ یہ ایک فین اکاؤنٹ ہے جس کو اپریل 2023 میں بنایا گیا تھا اور اس کے 10 ہزار سے زیادہ فالوورز ہیں۔ وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے دینک جگرن پنجاب کے ڈپیوٹی ایڈیٹر کملیش بھٹ سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل پوسٹ فرضی ہے، سدھو نے ایسا کوئی ٹویٹ نہیں کیا ہے۔ فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج ’کنٹری 92 نیو,’ کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ یہ ایک پاکستانی پیج ہے اور اسے دس لاکھ سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے گاندھی جی، جناح اور عمران خان لکھتے ہوئے ایسا کوئی ٹویٹ (ایکس پوسٹ) نہیں کیا ہے۔ سدھو کے نام سے بنے فین اکاونٹ کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کو اصل سمجھتے ہوئے وائرل کر دیا گیا ہے۔ - Claim Review : نوجوت سنگھ سدھو نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کو گاندھی جی اور جناح کی طرح بتایا ہے۔ - Claimed By : Country 92 News - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software