About: http://data.cimple.eu/claim-review/ef7eaf7c5f77324d67f6d72a600a94bc2ebdccc47cc387d8e4d1834d     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • Fact Check: جے سی بی مشینوں کی بذریعہ ٹرین منتقلی کے ویڈیو میں اسکی منزل بارے میں کیا گیا جھوٹا دعویٰ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 2023 میں راجستھان اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والے اترپردیش سے راجستھان کو ایک مال بردار ٹرین میں جے سی بی مشینوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔ Claim :وائرل ویڈیو میں بی جے پی پارٹی کی الیکشن میں کامیابی کے بعد اترپردیش سے راجستھان کو جے سی بی مشینیں لے جانے والی ایک مال بردار ٹرین دکھائی گئِ ہے Fact :یہ پرانا ویڈیو ہے اور یہ ایک طویل ویڈیو کا شارٹ کلپ ہے جس میں بھارتی ریلوے کی مختلف ٹرینوں کو دکھایا گیا ہے اتر پردیش کے وزیر اعلی ٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو 'بلڈوزر بابا' کا لقب اس وجہ سے دیا گیا ہیکہ کیونکہ ان کے دور حکومت میں ریاست میں مبینہ مجرموں کی املاک کو گرانے کے لئے انتظامیہ کو جے سی بی مشینوں کا مسلسل استعمال کرتے دیکھا گیا ہے۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے راجستھان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کردیا ہے۔ اس تناظر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پھیلا یا جا رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ اتر پردیش سے کھدائی کرنے والی کئی جے سی بی مشینوں کو بذریعہ ٹرین راجستھان منتقل کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کا انگریزی کیپشن : Train from UP to Rajasthan. Bulldozers dispatch فیکٹ چیک : اس ویڈیو میں کیا گیا دعویٰ جھوٹا ہے۔ یہ ویڈیو نومبر 2021 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ اس ویڈیو کی جانچ پڑتال شروع کرتے ہوئے جب ہم نے اس ویڈیو کے ہر فریم کا بغور مشاہدہ کیا تو ، ہم دیکھتے ہیں کہ اس BOMN ٹرین پر لادے ہوئے جے سی بی کےوڈیو پر ' WAG-9H 31395 Bhilai ' کا متن لکھا ہوا ہے۔ پھر ہم نے ویڈیو کے اس مخصوص فریم کے ساتھ ' WAG-9H 31395 Bhilai' کے کیورڈس سے گوگل پر ریورس امیج سرچ کیا، تو ہمیں پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو کلپ نومبر 2021 میں یوٹیوب پر شیئر کئے گئے ایک طویل ویڈیو سے لیا گیا ہے۔ اس چینل پر آپ کو مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے مختلف ویڈیوز ملیں گے. اس ویڈیو میں ہم 3.13 منٹ پر وائرل ویڈیو کلپ کے مناظر دیکھ سکتے ہیں۔ اس چینل نے 26 نومبر 2021 کو یہ ویڈیو شیئر کیا تھا جس کا ڈیسکریپشن ہے۔ Rare spotting of JCBs on BOMN Train. And Two Express Trains Overtakes BOMN Freight Train. Superb Acceleration of ERODE [ED] WAP-7 with 24 coaches Kollam Weekly Express. MEGA OFFLINK Tuglakabad [TKD] with KRISHNA Express اس کے ڈیسکریپشن میں ہم ' WAG-9H 31395 Bhilai' متن والی مشینوں سے لدی BOMN ٹرین کو اونگول [آندھراپردیش] کی طرف جاتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہیکہ یہ ٹرین راجستھان نہیں بلکہ آندھرا پردیش کے اونگول شہر کی طرف جا رہی تھی۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • Telugu
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.115 as of Oct 09 2023


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data] Valid XHTML + RDFa
OpenLink Virtuoso version 07.20.3238 as of Jul 16 2024, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 5 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2025 OpenLink Software