فیکٹ چیک: ڈوڈہ حادثے میں 10 فوجیوں کی ہلاکت کے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو نیپال کی ہے
وشواس نیوز کی جانچ میں سامنے آیا کہ وائرل ویڈیو حالیہ ڈوڈہ حادثے کا نہیں ہے۔ یہ ویڈیو نیپال میں پیش آئے ایک پرانے آرمی ٹرک حادثے سے متعلق ہے، جسے بھارت کے ڈوڈہ ضلع کے واقعے کے طور پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
By: Umam Noor
-
Published: Jan 28, 2026 at 05:11 PM
-
نئی دہلی (وشواس نیوز)- سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ مناظر جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں پیش آنے والے اس حادثے کے ہیں، جس میں 10 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
وشواس نیوز کی جانچ میں سامنے آیا کہ وائرل ویڈیو حالیہ ڈوڈہ حادثے کا نہیں ہے۔ یہ ویڈیو نیپال میں پیش آئے ایک پرانے آرمی ٹرک حادثے سے متعلق ہے، جسے بھارت کے ڈوڈہ ضلع کے واقعے کے طور پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
وائرل پوسٹ میں کیا کہا گیا ہے؟
فیس بک صارف ’کاجل چودھری‘ نے 24 جنوری کو ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، “جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں پیش آنے والا یہ حادثہ پورے ملک کو غم میں ڈبو گیا ہے۔ ملک کی حفاظت میں تعینات ہمارے 10 بہادر جوانوں کا اس طرح چلے جانا ہر بھارتی کے دل کو جھنجھوڑ دیتا ہے۔ جو جوان اب تک ہماری سلامتی کی ڈھال بنے رہے، آج وہی ترنگے میں لپٹ کر امر ہو گئے۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے ہم دعا گو ہیں۔ 2,697 شہیدوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ آج پورا ملک ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑا ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
وائرل دعوے کی جانچ کے لیے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں ایک فوجی گاڑی کو گہری کھائی میں گری ہوئی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے اور ریسکیو کارروائی جاری ہے۔
اس کے بعد ہم نے ویڈیو کے کئی کی فریمز نکال کر انہیں گوگل ریورس امیج سرچ کے ذریعے تلاش کیا۔ ہمیں یہی اس سے جڑی تصاویر نیپال سے چلائے جانے والے فیس بک پیج پر 16 ستمبر 2025 کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ پوسٹ کے ساتھ نیپالی زبان میں لکھا گیا تھا کہ مکوانپور ضلع کے چریامائی علاقے کے پاس نیپالی فوج کا ایک ٹرک حادثہ کا شکار ہو گیا، جس میں 16 فوجی زخمی ہو گئے۔
اسی سلسلے میں ہمیں اسی طرح کی ویڈیو نیپال کے ‘شمبا ایس مگر‘ اور ‘پرکاش تھاپا‘ نامی فیس بک اکاؤنٹس پر بھی ملی۔ یہ پوسٹ بھی ستمبر 2025 میں کی گئی ہے اور ویڈیو کو چوریا مائی علاقے میں نیپالی فوج کے ٹرک حادثے سے جوڑا گیا ہے۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں نیپال کی کئی خبروں کی ویب سائٹس پر بھی ستمبر 2025 میں مکوان پور ضلع میں نیپالی فوج کے ٹرک کے گڑھے میں گرنے کی خبریں ملی۔ رپورٹس کے مطابق، اس حادثے میں 16 نیپالی سپاہی زخمی ہوئے تھے اور کسی کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اس معاملے کی خبر دینک جاگرن کی ویب سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہے۔
نیپال نیوز ڈاٹ کام پر بھی اس معاملے سے جڑی خبر پڑھی جا سکتی ہے۔ دی گئی معلومات کے مطابق، “نیپال کے مکوان پور ضلع میں چوریا مائی کے نزدیک مشرقی-مغربی شاہراہ پر نیپال فوج کا ایک ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں 16 جوان زخمی ہو گئے‘‘۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ہونے والے حالیہ حادثے سے جڑی خبروں کو چیک کیا۔ دینک جاگرن کی 22 جنوری کی خبر کے مطابق، ڈوڈہ ضلع میں ایک فوجی گاڑی سڑک حادثے کا شکار ہو گئی۔ گاڑی کے گڑھے میں گرنے سے 10 جوان شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔ ریلیف اور بچاؤ کا کام فوراً شروع کر دیا گیا تھا اور زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا۔
وائرل پوسٹ سے جڑی تصدیق کے لیے ہم نے اپنے ساتھی دینک جاگرن جموں و کشمیر کے بیورو چیف نوین نواز سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو ڈوڈہ حادثے کی نہیں ہے۔
اب باری تھی جھوٹی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کاجل چودھری کی سوشل سکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کو چار ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ ساتھ ہی، صارف کی بائیو کے مطابق، وہ آگرہ کی رہنے والی ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی جانچ میں سامنے آیا کہ وائرل ویڈیو حالیہ ڈوڈہ حادثے کا نہیں ہے۔ یہ ویڈیو نیپال میں پیش آئے ایک پرانے آرمی ٹرک حادثے سے متعلق ہے، جسے بھارت کے ڈوڈہ ضلع کے واقعے کے طور پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
Claim Review : یہ مناظر جموں و کشمیر کے دودا میں پیش آنے والے اس حادثے کے ہیں
-
Claimed By : فیس بک صارف کاجل چودھری
-
Fact Check : گمراہ کن
-
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔