About: http://data.cimple.eu/claim-review/fe1aa165821d3dff486aaf14462ed1b459609d3397e8790833f607c0     Goto   Sponge   NotDistinct   Permalink

An Entity of Type : schema:ClaimReview, within Data Space : data.cimple.eu associated with source document(s)

AttributesValues
rdf:type
http://data.cimple...lizedReviewRating
schema:url
schema:text
  • فیکٹ چیک: ایفل ٹاور کے نیچے مندر ہونے کا دعوی رامبھدرچاریہ نے نہیں کیا، این ڈی ٹی وی کے نام پر گرافک وائرل وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ یہ فرضی پوسٹ این ڈی ٹی وی انڈیا کے نام پر اس دعوے کے ساتھ پھیلائی جارہی ہے کہ رام بھدراچاریہ کے ایفل ٹاور کے نیچے کالی ماتا کا مندر ہے۔ این ڈی ٹی وی نے ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی ہے۔ یہ فرضی دعویٰ این ڈی ٹی وی کے لوگو کے ساتھ ایک جعلی نیوز پیج بنا کر اور ایک من گھڑت خبر کا حوالہ دے کر کیا گیا ہے۔ - By: Umam Noor - Published: Dec 2, 2024 at 06:20 PM نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ جب سے اتر پردیش کی سنبھل مسجد میں سروے شروع ہوا ہے، اس واقعہ سے متعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل پوسٹ میں این ڈی ٹی وی کے نام سے ایک اسکرین شاٹ بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس میں این ڈی ٹی وی انڈیا کے لوگو کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ رام بھدراچاریہ نے ایفل ٹاور کے نیچے کالی ماتا کا مندر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اسے این ڈی ٹی وی کی حقیقی خبر سے متعلق سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔ وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ یہ فرضی پوسٹ این ڈی ٹی وی انڈیا کے نام پر اس دعوے کے ساتھ پھیلائی جارہی ہے کہ رام بھدراچاریہ کے ایفل ٹاور کے نیچے کالی ماتا کا مندر ہے۔ این ڈی ٹی وی نے ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی ہے۔ یہ فرضی دعویٰ این ڈی ٹی وی کے لوگو کے ساتھ ایک جعلی نیوز پیج بنا کر اور ایک من گھڑت خبر کا حوالہ دے کر کیا گیا ہے۔ کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟ وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے فیس بک صارف نے لکھا، جگد گرو رام بھدراچاریہ نے ایفل ٹاور کے نیچے کالی ماتا کا مندر ہونے کا دعویٰ کیا ہے‘۔ پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔ پڑتال وشواس نیوز نے وائرل پوسٹ کی حقیقت جاننے کے لیے سب سے پہلے کی ورڈ سرچ کیا۔ گوگل اوپن سرچ ٹول کی مدد سے وائرل پوسٹ میں لکھے گئے ٹیکسٹ کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی اگر بھدراچاریہ نے ایسا بیان دیا ہوتا تو یقیناً خبروں میں ہوتا۔ اپنی تحقیقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے اس خبر کو این ڈی ٹی وی انڈیا کی ویب سائٹ اور ان کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی تلاش کیا۔ ہمیں وہاں بھی ایسی کوئی خبر شائع نہیں ملی۔ وشواس نیوز نے تحقیقات کے اگلے مرحلے میں این ڈی ٹی وی انڈیا کے ڈیجیٹل کانٹینٹ اسٹریٹیجی ہیڈ دیش بندھو سنگھ سے رابطہ کیا۔ وائرل پوسٹ کو مکمل طور پر فرضی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ڈی ٹی وی نے ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی ہے۔ یہ مکمل طور پر جعلی ہے۔ اب فرضی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی باری تھی۔ ہم نے پایا کہ پیج کے چار لاکھ سے زیادہ ممبرز ہیں۔ نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ یہ فرضی پوسٹ این ڈی ٹی وی انڈیا کے نام پر رام بھدراچاریہ کے اس دعوے کے ساتھ پھیلائی جارہی ہے کہ ایفل ٹاور کے نیچے کالی ماتا کا مندر ہے۔ این ڈی ٹی وی نے ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی ہے۔ یہ فرضی دعویٰ این ڈی ٹی وی کے لوگو کے ساتھ ایک جعلی نیوز پیج بنا کر اور ایک من گھڑت خبر کا حوالہ دے کر کیا گیا ہے۔ - Claim Review : جگد گرو رام بھدراچاریہ نے ایفل ٹاور کے نیچے کالی ماتا کا مندر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ - Claimed By : FB Page- B. Chandra Kala IAS ( Add होते ही अपने 50 मित्रो को भी Add करे ) - Fact Check : جھوٹ مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔
schema:mentions
schema:reviewRating
schema:author
schema:datePublished
schema:inLanguage
  • English
schema:itemReviewed
Faceted Search & Find service v1.16.123 as of May 22 2025


Alternative Linked Data Documents: ODE     Content Formats:   [cxml] [csv]     RDF   [text] [turtle] [ld+json] [rdf+json] [rdf+xml]     ODATA   [atom+xml] [odata+json]     Microdata   [microdata+json] [html]    About   
This material is Open Knowledge   W3C Semantic Web Technology [RDF Data]
OpenLink Virtuoso version 07.20.3241 as of May 22 2025, on Linux (x86_64-pc-linux-musl), Single-Server Edition (126 GB total memory, 8 GB memory in use)
Data on this page belongs to its respective rights holders.
Virtuoso Faceted Browser Copyright © 2009-2026 OpenLink Software