سوشل میڈیا پر بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیا کا پینتالیس سکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔اس ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن شیئر کیا گیا ہے۔جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی جے پی لیڈر گورو بھاٹیا نے زندگی میں پہلی بار سچ بولا ہے۔اس ویڈیو کو اکرم نامی ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے۔جسے متعدد لوگوں نے ری ٹویٹ اور شیئر کیاہے۔