Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact checks doneFOLLOW US
Fact Check
گزشتہ دنوں پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے لیڈران نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا تھا، جہاں ان کے خلاف مدینہ منورہ میں چور چور کے نعرے لگائے گئے۔ جس کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو سے متعلق ٹویٹر پر ایک صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ وہی لوگ ہیں، جنہوں نے مسجد نبوی میں شہباز شریف کو دیکھ کر چور چور کے نعرے لگائے تھے، جس کے بعد سعودی عرب کی حکومت نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ ساتھ ہی سب کے ویزوں کو ختم کرنے کا فیصلہ اور سعودی عرب سے باہر نکالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر صارفین نے بھی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف مسجد نبوی میں نعرے لگانے والوں کی گرفتاری سے جوڑ کر شیئر کیا ہے۔ صارفین نے وائرل ویڈیو کے کیپشن میں “مسجد نبوی کی تقدس کو پامال کرنے کے جرم میں ایک درجن سے زیادہ افراد گرفتار”۔
مدینہ منورہ میں پاکستانی سیاستدانوں کے خلاف چور چور کے نعرے لگانے والوں کی گرفتاری کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے انوڈ کی مدد سے گوگل سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں پی ٹی آئی کراچی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈٖل پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے ایک پوسٹ ملی۔ جس میں لکھا ہے کہ ن لیگ کے میڈیا سیل سے شرمندگی چھپانے کے کیے اپریل 2021 کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
سرچ کے دوران ہمیں صحيفة المواطن نامی ٹویٹر ہینڈل پر 14 اپریل 2021 کو شیئر شدہ ہوبہو وائرل ویڈیو ملی۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق ویڈیو ریاض کی ہے۔ جہاں 35 ملین ریال سے زائد رقم چرانے والے 24 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ٹویٹر پر ملی جانکاری سے پتا چلا کہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے اور حالیہ دنوں میں مدینہ شریف میں پاکستانی سیاستدانوں کے خلاف چور چور کے لگائے گئے نعرے سے اس ویڈیو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پھر ہم نے اس حوالے سے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں الریاض اور البیان نامی عربی نیوز ویب سائٹ پر شائع 14 اپریل 2021 کی خبریں ملیں۔
ان رپورٹس میں ویڈیو کے حوالے سے لکھا ہے کہ 24 پاکستانیوں کو دھوکہ دہی سے 35 ملین ریال سے زائد رقم چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان لوگوں نے شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم اکٹھا کی تھی۔ جنہیں بعد میں سعودی پولس نے گرفتار کرلیا، ان کے پاس سے پولس کو 73 موبائل فون اور 67 ہزار 506 ریال بھی برآمد ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا مکہ مکرمہ میں نابینا شخص کی لوٹی بینائی کی ہے یہ ویڈیو؟ وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ
پاکستان کی معروف نیوزویب سائٹ ڈون کے مطابق سعودی ایمبیسی نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں پاکستانی سیاستدانوں کے خلاف نعرے لگانے والے پاکستانی زائرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتاری کی تعداد رپورٹ میں واضح نہیں کی گئی ہے۔
نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مدینہ منورہ میں پاکستانی سیاستدانوں کے خلاف چور چور کے نعرے لگانے والوں کی گرفتاری کا بتاکر 1 سال پرانی ویڈیو کو شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہے لوگ پاکستان کے ہی ہیں، لیکن انہیں چوری اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ البتہ یہ بات صحیح ہے کہ کچھ زائرین کو پاکستانی سیاستدانوں کو چور کہنے کے معاملے میں بھی گرفتار کیا گیا ہے، لیکن ویڈیو پرانی ہے اور چوری کے الزام میں گرفتار پاکستانیوں کی ہے۔
Our Sources
Twitter Post by @PTI_KHI
Twitter Post by @almowatennet
Media Report Published by Alriyadh.com
Media Report Published by Albyan.ae
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044